Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کیا غیر مسلم عورت مسلمان میتہ عورت کا چہرہ دیکھ سکتی ہے


کیا غیر مسلم عورت مسلمان میتہ عورت کا چہرہ دیکھ سکتی ہے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہمارے پڑوس میں غیر مسلم رہتے ہیں، ہماری والدہ کا جب انتقال ہوا تو ہمارے پڑوس کی غیر مسلم عورتیں ان کا چہرہ دیکھنے کیلئے ہمارے گھر آئیں، جب انہوں نے چہرہ دیکھنا چاہا تو بعض عورتوں نے انہیں چہرہ دیکھنے سے منع کر دیا کہ تم سے پردہ ہے۔ دریافت طلب امر یہ ہے کہ غیر مسلم عورت کو مسلم میت عورت کا چہرہ دکھا سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا غیر مسلم عورت سے پردہ ہے؟ عدت میں غیر مسلم عورت سے پردہ کیا جائے گا یا نہیں؟

جواب: مسلمان عورتوں کا غیر مسلم عورتوں سے پردہ کرنا کم از کم مستحب ضرور ہے۔ لہٰذا مسلم میت کا چہرہ دیکھنے سے کافر عورتوں کو روکنے کی گنجائش ہے، اور عدت یا بلا عدت کسی بھی حال میں غیر مسلم عورتوں کے سامنے بے پردگی یعنی بال اور زینت کے مواقع ظاہر کرنے سے احتیاط کرنی چاہئے۔

(کتاب النوازل جلد 6، صفحہ 57)