Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا


غیر مسلم کو سلام کرنا اور سلام کا جواب دینا

سوال: سلام کے سلسلہ میں ایک مسئلہ یہ معلوم کرنا ہے کہ ہمیں کوئی غیر مسلم شخص سلام کرے، جیسا کہ مسلمان بھائی اپنے ایک دوسرے بھائی کو سلام کرتے ہیں :السلام علیکم: اس طرح اگر کوئی غیر مسلم شخص مسلمان کو سلام کرے تو اس کا جواب کسی طرح دینا چاہئے؟ کیا ہم کسی غیر مسلم شخص کو اسلامی طریقہ پر سلام کر سکتے ہیں؟ یا شرعی طور پر اس کا کوئی دوسرا طریقہ ہے؟

جواب: غیر مسلم کو سلام کرنا درست نہیں ہے، اگر وہ ہمیں سلام کرے تو جواب میں صرف :وعلیکم: کہہ دیں، ان سے ملاقات کے وقت آداب یا اس جیسے الفاظ کہیں، سلام نہ کریں، کیونکہ سلام صرف مسلمانوں کے ساتھ خاص اور ان کا دینی شعار ہے۔ 

(دینی مسائل اور ان كا حل، صفحہ 291)