Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا


غیر مسلم کو زکوٰۃ دینا

سوال: کیا فرماتے ہیں علماء دین ومفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ ہمارے ملک میں نظام زکوٰۃ کے تحت مستحق اور ضرورت مند افراد کی کئی مقاصد کیلئے امداد کی جاتی ہے، ان میں سے مفت علاج کی سہولت بھی ہے۔ آیا غیر مسلم مستحق اور نادار افراد اس فنڈ سے مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں یا نہیں؟ 

جواب: جس شخص کو زکوٰۃ دی جائے وہ ہو بھی مستحقِ زکوٰۃ تو اس کا متفق علیہ طور پر مسلمان ہونا ضروری ہے، غیر مسلم کو زکوٰة نہیں دی جا سکتی۔

(ارشاد المفتین:جلد, 6 صفحہ, 204)