یہودی یا عیسائی عورت کو بچے کی پرورش کرنا
اگر کوئی ذمیہ (یہودی یا عیسائی کتابی عورت) مسلمان کے نکاح میں ہو، تو اُسے بھی بچہ کے باشعور ہونے تک حسبِ ضابطہ پرورش کا حق ملتا ہے، لیکن جب یہ خطرہ ہو کہ یہ بچہ کو اپنے فاسد عقائد سے خراب کر دے گی، تو اُس کے پاس بچہ نہیں چھوڑا جائے گا۔
(کتاب المسائل: جلد، 5 صفحہ، 446)