فتنہ گوہر شاہی کے گمراہ کن عقائد و نظریات - دورِ حاضر کے…

فتنہ گوہر شاہی کے گمراہ کن عقائد و نظریات

  ڈاکٹر فیض احمد چشتی

صفحہ 4 از 5

لہٰذا صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص کے ساتھ کسی مسلمان لڑکی کا نکاح جائز نہیں ہے‘ اس سے اجتناب ضروری ہے ۔ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے وہ ہم سب مسلمانوں اور خصوصا سادہ لوح مسلمانوں کو ان گمراہ کن فتنوں اور ان کے شر سے بچائے آمین بجاہ نبی الکریمﷺ ۔
اس فرقے کا طریقہ واردات اس لحاظ سے بہت پر اسرار اور خطرناک ہے کہ نہ صرف اہلسنّت ہونے کا دعوٰی کرتے ہیں بلکہ اعلحٰضرت امام اہلسنّت مولانا شاہ احمد رضاخا ن صاحب علیہ الرحمہ کی اتباع اور عقیدت کا بھی دم بھرتا ہے فتنہ گوہر یہ اہلسنّت کو بد نام کرنے اور نوجوانوں کو راہِ حق سے بہکانے کےلئے اہلسنّت کا لیبل لگا کر مسلمانوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔
گوہر شاھی نے اپنی گمراہیت ان تینوں کتابوں میں تحریر کی ہیں جنکے نام ”روحانی سفر ،روشناس اور مینارہ نور“ وغیرہ ہیں اب آپ کے سامنے ان کتب کی عبارات ثبوت کیساتھ پیش کی جارہی ہیں ۔
نماز ، روزہ ، زکوٰ ۃ اورحج کو اسلام کے وقتی رکن کہا گیا ہے کہ روزانہ پانچ ہزار مرتبہ عوام ، پچیس ہزار مرتبہ امام اور بہتر ہزار مرتبہ اولیاءکرام کو ذکر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے کہ ہر درجہ کے ذکر کے بغیر نماز بے فائدہ ہے اگرچہ سجدوں سے کمر کیوں نہ ٹیڑھی ہو جائے ۔(بحوالہ : کتاب : روشناس صفحہ نمبر 3)
پیر و مرشد ہونے کے لئے عجیب و غریب شرط قائم کی ہے کہ اگر زیادہ سے زیادہ سات دن میں ذاکر قلبی نہ بنا دے تو وہ مرشد ناقص ہے اور اس کی صحبت سے اپنی عمر عزیز برباد کرنا ہے ۔ (بحوالہ : کتاب : روشناس صفحہ نمبر 6)
حضرت آدم علیہ السلام نفس کی شرارت سے اپنی وراثت یعنی جنت سے نکال کر عالم نا موت جو جنات کا عالم تھا پھینکے گئے ۔(معاذاللہ )(بحوالہ :کتاب :روشناس صفحہ  8)
حضرت آدم علیہ السلام پر یوں بہتان باندھا ہے کہ آپ جب اسم محمدﷺ اللہ تعالیٰ کے نام کیساتھ لکھا دیکھا تو خیال ہوا کہ یہ محمدﷺ  کون ہیں جواب آیا کہ تمہاری اولاد میں سے ہوں گے ۔نفس نے اُکسایا کہ یہ تیری اولاد میں ہو کر تجھ سے بڑھ جائیں گے یہ ”بے انصافی “ہے اس خیال کے بعد آپ کو دوبارہ سزا دی گئی۔(معاذ اللہ)۔(بحوالہ : کتاب :روشناس صفحہ نمبر 9،چشتی)
قادیانیوں اور مرزا ئیوں کو مسلمان کہا ہے البتہ جھوٹے نبی کو مان کر اصلی نبی کی شفاعت سے محروم کہا ہے (بحوالہ : کتاب : روشناس صفحہ نمبر 10)
اللہ تعالیٰ کا خیال ثابت کر کے اس کے علم کی نفی کی ہے ایک دن اللہ تعالیٰ کے دل میں خیال آیا کہ میں خود کو دیکھوں سامنے جو عکس پڑا تو ایک روح بن گئی اللہ اس پر عاشق اور وہ اللہ پر عاشق ہوگئی ۔(معاذاللہ)(بحوالہ : کتاب : روشناس صفحہ نمبر20)
حضرت آدم علیہ السلام کی شدید ترین گستاخی اور اخیر میں ان پر شیطانی خور ہونے کا الزام لگایا ہے ۔(معاذاللہ)(بحوالہ : کتاب : مینارہ نو ر صفحہ نمبر  8)
ذکر کو نماز پر فضیلت دی ۔ذکر کا نیا طریقہ نکالا اور قرآنی آیت کے مفہوم کو بگاڑ کر اپنے باطل نظریہ پر استد لال کیا ہے ۔(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر17)
جب تک حضورﷺ کی زیارت کسی کو نصیب نہ ہو اسکا امتّی ہونا ثابت نہیں ۔ (بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر24)
قرآن مجید کی آیت کا جھوٹا حوالہ دیا گیا ہے کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے بارباردع نفسک و تعالیٰ “

فرمایا ہے حالانکہ پورے قرآن مجید میں کہیں بھی اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان وارد نہیں ہوا۔ (معاذاللہ)۔(بحوالہ :کتاب :مینارہ نو ر صفحہ نمبر29،چشتی)
علماءکی شان میں شدید ترین گستاخیاں کی گئی ہیں ایک آیت کہ جو کہ یہود سے متعلق ہے علماء ومشائخ پر چسپاں کیا ہے ۔(معاذاللہ )

صفحہ 4 از 5