Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عمرؓ کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے۔ (کشف الغمہ)

  زینب بخاری

حضرت عمرؓ کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے۔

(کشف الغمہ)

(الجواب اہلسنّت) 

کشف الغمہ کا یہ پورا صفحہ جو شیعہ تحقیقی دستاویز پر عکس میں دیا گیا اس پورے صفحہ میں کسی کونے میں یہ نہیں لکھا ہوا کہ حضرت عمرؓ کھڑے ہو کر پیشاب کر تے تھے یا انہوں نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا ہے یا اسے جائز کہا یا کسی کو اس کی اجازت دی، یہ شیعہ دماغ کی کرشمہ سازی ہے جو بات کا بتنگڑ بنانا جانتے ہیں اس صفحہ میں یہ تو ہے کہ آپﷺ کبھی (بوجہ مجبوری ) کھڑے ھو کر پیشاب کر لیتے تھے، ابن عمرؓ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا تو آپﷺ نے ایسا کرنے سے منع فرما دیا، مگر محترم حضرات آپ یقین جانیے ایک جملہ بھی اس صراحت کو بیان کرنے والا یہاں موجود نہیں جس میں ھو کہ حضرت عمرؓ نے کھڑے ہو کر پیشاب کیا یا وہ کرتے تھے۔ یہ ہے کرم فرماؤں کی عیاری کہ جس بات کا وجود ہی نہ ہو وہ اسے بھی پیدا کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔ حضرت عمرؓ کا اگر کوئی قول کھڑے ہو کر پیشاب کرنے کی صورت میں مثبت یا منفی منقول ہو کہ کھڑے ہو کر اگر کوئی پیشاب کرے تو اس کے جسم کا کوئی حصہ مستور رہتا ہے تو اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں بنتا کر حضرت عمرؓ کھڑے ہو کر پیشاب کرتے تھے. 

خرد کا نام جنوں رکھ دیا جنوں کا خرد

جو چاہے تیرا حسن کرشمہ ساز کرے