Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

عقیدہ امامت سے متعلق شیعہ کو لاجواب کردینے والے چند سوالات

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

عقیدہ امامت سے متعلق شیعہ کو لاجواب کردینے والے چند سوالات

سوال نمبر:1
قرآن میں کئی جگہ اطیعوا اللہ واطیعوا الرسول کا حکم آیا ہے اور اسی پر جنت کا وعدہ ہے، اور شیعہ کے 12 اماموں کی اطاعت کا قرآن میں تو کہیں ذکر ہی نہیں ہے، لیکن پھر بھی شیعہ مذہب میں نص قرآن کے بعد ائمہ کے اقوال ہیں، اس پر قرآن کی دلیل کیا ہے؟

سوال نمبر :2
شیعہ مذہب میں 12 اماموں پر ایمان لانا لازمی ہے، اب سوال یہ ہے کہ نبی کریم ﷺ نے جن صحابۂ کرامؓ کو سنیوں والا کلمہ پڑھایا اور کئی صحابۂ کرامؓ اسی کلمہ پر شہید بھی ہوگئے اور اس حالت میں کہ 12 اماموں پر ایمان ہی نہیں لائے، کیونکہ نبی کریم ﷺ نے انکو امامت والا درس ہی نہیں دیا تھا۔ اب شیعہ مذہب کے مطابق ان کا کیا بنے گا؟

 سوال نمبر:3
نہج البلاغہ میں حضرتِ علیؓ کا فرمان ہے کہ امام کا انتخاب مہاجرین اور انصار کی طرف سے ہوا کرتا ہے، حضرت علیؓ کے اس فرمان سے تو شیعہ عقیدہ امامت کا رد ہوتا ہے اور خود حضرت علیؓ بھی اسی شرط پر امام و خلیفہ منتخب ہوئے۔ اور حضرت علیؓ نے اسی طریقہ انتخاب کو اللہ کی رضا بتایا۔

سوال نمبر:4
شیعہ کا عقیدہ ہے کہ حضرت علیؓ اور ان کی اولاد کی ولایت اور امامت پر ایمان اسلامی ارکان میں سے ہے۔ اگر کوئی مسلمان اسلام کی سب باتوں کو مانے لیکن ولایت اور امامت پر ایمان نہ لائے تو شیعہ کے نزدیک وہ کافر ہے، تو کیا اسلام کے اس رکن کا حکم قرآن میں ہے؟ قرآن میں نماز، زکوٰۃ، روزہ، حج کا ذکر ہے، کیا امامت و ولایت کا ذکر ہے؟ یا نبی کریم ﷺ کے فرمان میں ہے؟ کہ نبی ﷺ نے فرمایا ہو کہ 12 اماموں (جن کے نام یہ یہ ہیں) پر ایمان لانا فرض ہے؟؟؟

سوال نمبر:5
شیعہ اماموں کی احادیث میں بڑا تضاد ہے، اسکا اقرار شیعہ کتب سے بھی ملتا ہے۔ (تہذیب الاحکام1/45 )۔
جبکہ اللہ تعالی باطل کے متعلق فرماتا ہے:  کہ "اگر یہ (قرآن) اللہ (تعالی)کے علاوہ کسی اور کی طرف سے ہوتا تو یقیناً اس میں وہ لوگ بہت کچھ اختلاف پاتے" (سورة نساء 4/82)۔

سوال نمبر:6
شیعہ کا عقیدہ ہے کہ امام اپنی ماں کی رحم میں نہیں بلکہ پہلو میں رہتے ہیں اور ران سے نکلتے ہیں۔ جبکہ کائنات کے سب سے افضل انسان نبی کریم ﷺ کی ولادت اس طرح سے نہیں ہوئی۔ کیوں؟

سوال نمبر: 7
امام کا وجود کس لیے ہوتا ہے؟ بقول شیعہ اگر امام حاضر ناظر ہے تو پھر ایک امام کی موجودگی میں دوسرے امام کی کیا ضرورت ہے؟ یا ان کے نائب کی کیا ضرورت ہے؟

سوال نمبر:8
شیعہ کے نزدیک انکے بارہویں امام مہدی اپنے دشمنوں سے خوف کی وجہ سے غار میں چلے گئے تھے لیکن اب تو بہت شیعہ ہیں اور شیعہ حکومت بھی قائم ہے۔ اب کیا بات انکو باہر آنے سے روک رہی ہے؟

سوال نمبر:9
      شیعہ کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ کی امامت نص قرآن سے ثابت ہے لیکن صحابۂ کرامؓ نے وہ آیات قران سے نکال دیں۔ ہم کہتے کہ اگر ایسا ہوتا تو صحابۂ کرامؓ نے وہ حدیث کیوں نہیں چھپائی جس سے شیعہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی امامت پر نص کرتے ہیں۔ جب حدیثیں نہیں چھپائیں تو قرآن کی آیات کیسے چھپالیں؟ جبکہ قرآن کی حفاظت کا ذمہ خود اللہ نے لیا ہے۔

سوال نمبر:10
قادیانی اپنے امام کو نبوت کا درجہ دے تو کافر اور شیعہ اپنے 12 اماموں کو تمام انبیاء علیہم السلام سے بڑھائے تو مسلمان کیوں؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟؟