Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ مذہب اور صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مذہب کا تقابلی جائزہ چند سوالات

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

شیعہ مذہب اور صحابہ و اہلبیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کے مذہب کا تقابلی جائزہ چند سوالات

سوال نمبر:1
شیعہ حضرات اہل بیت کی فضیلت کی روایتیں نص سے کیسے پیش کریں گے؟ جبکہ شیعہ راویوں کی ملاقات حضور ﷺ سے ثابت ہی نہیں اور صحابۂ کرامؓ سے روایت کرتے نہیں ایسی حدیث یا تو مرسل ہوتی ہے یا منقطع، پھر نص پر دلالت کیسی؟

سوال نمبر:2
شیعہ کے ہاں صحابۂ کرامؓ پر تبراء کرنا عبادت ہے، لیکن اہل سنت کسی بھی آل رسول ﷺ کو گالی نہیں دیتے، بلکہ ان سے محبت کر کے اللہ کا قرب حاصل کرتے ہیں۔ ثابت ہوا کہ شیعہ مذہب گالیوں والا مذہب ہے اور اہل سنت محبت والا۔

سوال نمبر:3
قرآن مجید میں ہے کہ دین مکمل ہے، کیا رسول اللہ ﷺ کے زمانہ میں دین مکمل تھا یا نہیں؟ اگر دین مکمل تھا تو پھر آج جو رافضیت کے گھر میں دین ہے یہ کہاں سے آیا؟ کیا یہ وہی دین ہے جو نبی کریم ﷺ اور علیؓ کے گھر میں تھا؟

سوال نمبر:4
مسجد اقصی اور ایران وغیرہ حضرت عمر فاروقؓ، نے فتح کیا، اور اس کے علاوہ سنیوں نے بہت سی فتوحات حاصل کی ہیں۔ کیا کبھی شیعہ نے بھی اپنے دور میں ایک انچ بھی زمین فتح نہیں کی