Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

ایمان خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم سے متعلق شیعہ کو لاجواب کر دینے والے چند سوالات

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

ایمان خلفاء ثلاثہ رضی اللہ عنہم سے متعلق شیعہ کو لاجواب کر دینے والے چند سوالات

سوال نمبر: 1
نبی کریم ﷺ نے اپنی دو بیٹیاں حضرت رقیہؓ اور حضرت ام کلثومؓ کا نکاح یکے بعد حضرت عثمانِ غنیؓ سے کیوں کیا؟
کیا یہ نکاح اس بات کی دلیل نہیں کہ حضرت عثمانؓ مؤمن تھے ۔

سوال نمبر: 2
شیر خدا حضرت علیؓ نے اپنی بیٹی حضرت ام کلثومؓ (جو حضرت فاطمہؓ کے بطن سے تھیں) کا نکاح حضرت عمر فاروقؓ سے کیا۔ اگر حضرت عمر فاروقؓ مؤمن نہ ہوتے تو حضرت علیؓ اپنی بیٹی کا نکاح حضرت عمر فاروقؓ سے کیوں کرتے؟؟

سوال نمبر: 3
کیا حضرت علیؓ شیر خدا نے خلفاءثلاثہؓ حضرت ابوبکر صدیقؓ، حضرت عمر فاروقؓ، اور حضرت عثمان غنیؓ، کی بیعت کر کے اس بات کو ثابت نہیں کر دیا کہ یہ مؤمن ہیں اور ہم اہلسنت کا یہ عقیدہ ہے کہ حضرت علیؓ، اپنی گردن تو کٹا سکتے ہیں لیکن کسی کافر اور منافق کے ہاتھ پر بیعت نہیں کر سکتے

سوال نمبر :4
اگر خلفاء ثلاثہؓ، غلط ہوتے تو حضرت علیؓ، نے اپنی خلافت میں انکے رائج کیے ہوئے قانون کو کیوں نہیں ختم کیا؟۔۔ تراویح کو کیوں نہیں ختم کیا؟۔۔ الصلوة خیر من النوم کیوں نہیں ختم کیا؟۔۔ اور اذان میں خیر العمل کیوں نہیں جاری کیا؟۔۔۔ متعہ کو کیوں نہیں جاری کیا؟۔۔ بلکہ اس کے برعکس اپنی خلافت میں بھی خلفاء ثلاثہؓ کی تعریف فرمائی

سوال نمبر:5
اگر  بقول شیعہ، خلفاء ثلاثہؓ، کافر تھے(نعوذ باللہ) تو ان کے دور میں اسلام اتنا تیزی سے کیسے پھیلا؟

سوال نمبر:6
شیعہ عقیدہ کے مطابق سوائے چند کے باقی تمام صحابہؓ مرتد ہوگئے تھے تو سوال یہ ہے کہ باقی صحابہؓ نے، جو مرتد ہوگئے تھے اپنے باپ دادا والا دین جس پر وہ پہلے تھے اس دین کو باقی کیوں نہ رکھا اور دین اسلام کو کیوں باقی رکھا؟

سوال نمبر:7
بقول شیعہ، صحابۂ کرامؓ اور خلفاء ثلاثہؓ کا دور اسلام دشمنی پر تھا اور سب صحابہؓ کافر تھے سوائے چند کے(نعوذ باللہ)۔ لیکن اگر اسلامی تاریخ دیکھی جائے تو اسلامی فتوحات ان ہی صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور میں ہوئیں اور لاکھوں لوگوں نے اسلام بھی قبول کیا، تو یہ کیسا تضاد ہے کہ جو اسلام کے دشمن تھے وہ ہی اسلام پھیلانے کا سبب بنے!!!

سوال نمبر:8
 کیا شیعہ یہ بتانا پسند کریں گے کہ ایران کو مسلمانوں نے کب فتح کیا اور کس کی خلافت میں فتح کیا؟ یعنی نبی کریم ﷺ کی پیشن گوئی کس کی خلافت میں پوری ہوئی۔ جواب سوچ سمجھ کر دیں۔

سوال نمبر:9
شیعہ کتاب کشف الغمہ میں ہے کہ حضرت امام باقر رحمہ اللہ نے حضرت ابوبکرؓ کو صدیق بھی کہا اور رضی اللہ عنہ بھی کہا۔(کشف الغمہ) شیعہ اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟ کہ اگر نعوذباللہ ابوبکرؓ صدیق نہیں تو پھر امام بھی صدیق نہیں؟ اور اگر امام صاحب سچے ہیں تو حضرت ابوبکرؓ بھی سچے ہیں

سوال نمبر:10
صلح حدیبیہ میں بیعت رضوان ہوئی۔ اور اللہ تعالی نے قرآن پاک میں خلفاء ثلاثہؓ سمیت 1400 صحابۂ کرامؓ کی رضامندی کا اعلان فرمایا اور ان کے دلوں کا تقویٰ بھی معلوم کیا (شیعہ بھی اس بات کو مانتے ہیں) پھر آج کون کہتا ہے کہ ان کے دلوں میں تقویٰ نہیں تھا یا بعد میں پھر گئے؟

سوال نمبر:11
حضرت ابوبکر صدیقؓ، اور حضرت عمر فاروقؓ کا حضور اکرم ﷺ کے ساتھ روضۂ رسول مین دفن ہونا یقیناً مومن ہونے کے دلیل ہے۔

سوال نمبر:12
شیعہ کہتے ہیں کہ خلفاء ثلاثہؓ تخت و تاج کے لیے مسلمان ہوئے اور لوگوں پر بڑے ظلم کیے۔ لیکن انہوں نے حکومت حاصل کرنے کے لیے کسی ایک کا بھی خون نہیں بہایا، بلکہ مرتدین اور کافروں کا خون بہایا اور حضور ﷺ کی پیشن گوئی کے مطابق علاقے فتح کیے۔ حضرت عثمانؓ تو اپنی ہی خلافت میں مظلومانہ شہید ہوئے۔ باوجود طاقت کے اپنی خلافت بچانے کے لیے خون نہ بہایا۔ اس کے برعکس شیعہ کا لگایا ہوا الزام ان کی کتابوں سے حضرت علیؓ پر لگتا ہے۔

سوال نمبر:13
اگر تعصب کی عینک اتار کر حقیقت کے آئینہ میں شیعہ عقائد کا مطالعہ کریں تو معلوم ہوگا کہ حضرت علیؓ کا ایمان اور عدل ثابت کرنا شیعہ کے بس کی بات نہیں۔ کیونکہ جب خوارج حضرت علیؓ پر یہ بہتان باندھتے ہیں کہ حضرت علیؓ، مؤمن نہیں بلکہ کافر اور ظالم تھے(نعوذباللہ)۔ تو اس وقت تشیع کو اہل سنت بننا پڑتا ہے کیونکہ جو روایات حضرت علیؓ کے ایمان پر شاہد ہیں انہی سے ابوبکرؓ، اور عمرؓ، کا ایمان ثابت ہوتا ہے۔