Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم کی آپس میں محبت اور شیعوں کو لاجواب کر دینےوالےچندسوالات

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

صحابہ کرام و اہلبیت عظام رضی اللہ عنہم کی آپس میں محبت اور شیعوں کو لاجواب کر دینےوالےچندسوالات

سوال نمبر:1
حضرت علیؓ، کے ایک بیٹے کا نام ابوبکر ایک کا نام عمر ایک کا نام عثمان تھا .حضرت علیؓ، سے پہلے یہ نام کسی قریشی (ہاشمی)نے نہیں رکھے. یہ نام حضرت علیؓ نے کیوں رکھے؟ نہ صرف یہ نام حضرت علیؓ، نے بلکہ حضرات حسنینؓ سمیت باقی ائمہ نے بھی یہ مبارک نام رکھے ہیں۔

سوال نمبر:2
اگر خاندان نبوتﷺ اور صحابۂ کرامؓ میں عداوت تھی تو آپس میں اتنی ساری رشتہ داریاں کیسے ہوئیں؟

سوال نمبر:3
شیعہ کی بنیادی کتاب "کافی کلینی"میں اکثر نام جو راویوں کے ہیں یا راویوں کے باپ کے نام ہیں وہ عمر ہیں کیا یہ اس بات کی دلیل نہیں کہ ان سب کو حضرت عمرؓ سے محبت تھی اس لئے تو نام رکھا۔

سوال نمبر:4
شیعہ کتب میں امام جعفر رحمہ اللّٰہ کی زبانی کبھی تو حضرت ابوبکرؓ، کی تعریف کی جاتی ہے اور کبھی انکی جانب تبراء منسوب ہے۔ شیعہ عوام کون سی بات امام صاحب کی لیں؟ جبکہ حضرت ابوبکرؓ، کی پوتی حضرت اسماء بنت عبدالرحمنؓ، امام صاحب کی نانی ہیں دوسری طرف حضرت ابو بکرؓ، کے پوتے قاسم بن محمد امام صاحب کے نانا ہیں۔

سوال نمبر:5
اگر حضرت عمرؓ کو حضرت علیؓ سے بغض ہوتا تو اپنی غیر موجودگی میں مدینہ کا والی حضرت علیؓ کو کیوں بناتے؟ حضرت عمرؓ جب بیت المقدس کی چابیاں لینے گئے تو حضرت علیؓ کو اپنا نائب بنا کر گئے۔

سوال نمبر:6
شیعہ کہتے ہیں کہ حضرت ابوبکرؓ، اور حضرت عمرؓ نے زبردستی حضرت علیؓ سے خلافت چھین لی تھی۔ لیکن دوسری طرف دیکھتے ہیں کہ حضرت عمرؓ، نے حضرت علیؓ کو ممبران مجلس شورٰی منتخب فرمایا، اگر وہ چاہتے تو حضرت علیؓ کو منتخب نہ فرماتے تو کون ہے جو ان کے سامنے چوں چراں کرتے؟۔ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ صحابۂ کرامؓ و اہل بیتؓ میں آپس میں کوئی رنجش اور تعصب نہ تھا۔

سوال نمبر:7
حصرت علیؓ نے حضرت عثمانؓ کے سانحۂ شہادت کے بعد جب منصب خلافت کی باگ ڈور سنبھالی تو مہاجرین و انصار نے جوق در جوق  سیدنا علیؓ کے ہاتھ پر بیعت کرنا شروع کردی۔ ان میں سے کسی نے حضرت علیؓ کے سامنے انکی امامت کے منصوص علیہا ہونے کی خلاف ورزی پر توبہ کی ہو؟ یا کسی نے یہ کہا ہو کہ مجھے حضرت علیؓ کی خلافت کے بارے میں وارد نص قطعی اب یاد آئی ہے جو پہلے میرے دماغ میں نہیں تھی، اگر ایسا کچھ ہوا ہو تو دلیل لائیں۔۔

سوال نمبر:8
محمد بن عبداللہ بن عمرو بن عثمان بن عفان کی والدہ فاطمہ بنت حسینؓ بن علیؓ بن ابی طالب ہیں، یعنی محمد بن عبداللہ کی نانی جگر گوشۂ رسول ﷺ حضرت بیبی فاطمہؓ ہوئیں اور ان کے دادا عثمانؓ بن عفانؓ ہوئے۔  ( شرح نہج البلاغہ ابن ابی حدید1، مسالک الافھام الشھید الثانی جلد 8 صفحہ 407۔ مقاتل الطالبیین جلد 1 صفحہ 51.  ناسخ التواریخ جلد 2 صفحہ 233، منتخب التواریخ صفحہ 245)
یہاں شیعوں کے لیے بڑے شرم کی بات یہ ہے کہ شیعہ بنی امیہ کو ملعون کہتا ہے اور یہاں حضرت بیبی فاطمہؓ کے نواسے محمد بن عبداللہ کا شمار بھی بنو امیہ میں ہوتا ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ خاتون جنتؓ کا نواسہ ملعون ہو؟ (نعوذباللہ)