Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

شیعہ کی اولاد حسن رضی اللہ عنہ سے دشمنی اور شیعہ کو لاجواب کر دینے والے چند سوالات

  دارالتحقیق و دفاعِ صحابہؓ

شیعہ کی اولاد حسن رضی اللہ عنہ سے دشمنی اور شیعہ کو لاجواب کر دینے والے چند سوالات

سوال نمبر:1
حضرت حسنؓ حضرت علیؓ کے بڑے صاحب زادے ہیں اور شیعہ کے نزدیک اہل کساء بھی ہیں اور معصوم بھی ہیں۔ ہمارا سوال یہ ہے کہ پھر حضرت حسنؓ کی اولاد سے امامت کا سلسلہ کیوں ختم ہوا؟ جبکہ حضرت حسنؓ، کو بڑے ہونے کی وجہ سے فوقیت بھی ہے، اور انکی اولاد زندہ بھی رہی اور آج تک ہے.

سوال نمبر:2
کربلا میں ابوبکر بن علیؓ، ، عمر بن علیؓ، غازی عباس کے سگے بھائی عثمان بن علیؓ اور ابو بکر بن حسنؓ بھی حضرت حسینؓ کے ساتھ شہید ہوئے۔ 
(جلاء العیون مترجم جلد2 صفحہ 258، بحار الانوار جلد11 صفحہ3۔ تذکرة الائمہ، اصول کافی) 

شیعہ حضرت علیؓ کی ان اولادوں کا اپنی مجلسوں میں اور شام غریباں میں ذکر کیوں نہیں کرتے؟ اور ائمہ کی اقتداء میں اپنے بیٹوں کے نام ابوبکر، عمر اور عثمان کیوں نہیں رکھتے؟ بلکہ اس کے برعکس شیعہ ان مبارک ناموں پر تبراء کرنا اپنی عبادت سمجھتے ہیں