شیعہ سے 185 سوالات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ سے 185 سوالات

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

صفحہ 24 از 24

سوال: 182 شیعوں کے نزدیک صحابہ کرامؓ کا سب بڑا جرم حضرت علیؓ کی ولایت و امامت سے ان کا انحراف اور گریز کرنا ہے اور ان کو خلافت کے منصب پر فائز نہ کرنا ہے شیعہ کے خیال میں اسی اقدام نے صحابہؓ سے عدالت کو ساقط کر دیا ہے لیکن اے شیعو! تم کو کیا ہو گیا ہے تم یہی حکم اور یہی رویہ شیعوں کے ان بعض فرقوں کے ساتھ روا کیوں نہیں رکھتے جو تمہارے بعض ائمہ کو ماننے سے انکار کرتے ہیں جیسے کہ فرقہ فطحیہ اور وافقہ وغیرہ سے تعلق رکھنے والے لوگ! بلکہ تم لوگ اس فرقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قابل حجت اور حامل ثقاہت و عدالت گردانتے ہو۔ (مثال کے  طور پر ملاحظہ ہو:

(رجال الکشی: صفحہ465،445،219،27)

(رجال النجاشی: صفحہ 139،95،86،76،53،28 اور جامع الرواة لارد بیلی: جلد 1، صفحہ 413)

یہ کیسا تضاد اور تناقض ہے؟

سوال: 183 شیعوں کے مصادر ومراجع ائمہ اور غیر ائمہ کے لئے تقیہ پر عمل کرنے کے بارے میں متفق ہیں۔ تقیہ سے مراد یہ ہے کہ امام دل کی بات چھپائے، یعنی اندر کچھ ہو اور ظاہر کچھ ہو اور کبھی کبھی غیر حق بات کا اظہار کرے ۔

سوال یہ ہے جو شخص تقیہ کو استعمال کرے کیا وہ معصوم ہو سکتا ہے یا اس کو معصوم تصور کیا جا سکتا ہے کیونکہ اس کو لازمی طور پر جھوٹ بولنا پڑے گا اور جھوٹ بولنا معصیت و نافرمانی ہے اور نافرمان شخص کہاں سے معصوم ہو سکتا ہے؟

سوال: 184 شیعوں کا امام کلینی رقم طراز ہے سیدنا علیؓ کے بعض انصار و معاونین نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ سابقہ خلفاء نے جو بگاڑ اور فساد پیدا کر دیا تھا وہ اس کی اصلاح فرما دیں سیدنا علیؓ نے ان کے مطالبہ کو یہ کہہ کر رد فرما دیا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو خطرہ ہے کہ ان کی فوج میں بغاوت ہو جائے گی (الروضة للکلینی صفحہ 29)

مزید فرماتے ہیں: آپ کو معلوم ہے جو چیزیں ان لوگوں نے اسلاف خلفاء راشدینؓ سے منسوب کی تھیں ساری کی ساری قرآن و سنت سے مخالفت رکھتی تھیں۔ کیا سیدنا علیؓ نے اپنے اسلاف کے اختلافات کو من وعن رہنے دیا وہ عصمت سے مناسبت رکھتی ہوں جس کا شیعہ حضرات ائمہ کے لئے دعویٰ کرتے ہیں؟

سوال: 185 حضرت عمرؓ نے چھ اشخاص پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جسے سیدنا عمر فاروقؓ کی وفات کے بعد باہم مشورے سے خلیفہ کا چناؤ کرنا تھا۔ ان میں سے تین دست بردار ہو گئے، بعد میں حضرت عبد الرحمٰن بن عوفؓ دست کش ہو گئے، آخر میں حضرت عثمانؓ اور حضرت علیؓ باقی رہ گئے اس موقع پر حضرت علیؓ نے ابتداء ہی میں یہ کیوں نہ کہہ دیا کہ بلاشبہ میں خلافت کے معاملے میں مصداق وحی ہوں۔

کیا وہ حضرت عمرؓ کی وفات کے بعد کسی سے خوفزدہ تھے؟


صفحہ 24 از 24