شیعہ سے 185 سوالات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ سے 185 سوالات

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

صفحہ 4 از 24

ابو جعفر القمی نے نقل کیا ہے امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو جب اپنے ساتھیوں کے متعلق معلوم ہوا فرمایا: "تم کالا لباس زیب تن مت کیا کرو کیونکہ یہ فرعون کا لباس ہے۔ "

{من لا یحضرہ الفقیہ جلد 1 صفحہ 232 اور کتاب وسائل الشیعہ جلد 2 صفحہ 916}

تفسیر صافی میں اس آیت { وَلَا يَعْصِينَكَ فِي مَعْرُوفٍ سورۃ الممتحنۃ آیت 12}

کے ضمن میں یہ ہی کہا گیا ہے کہ نبی کریمﷺ نے عورتوں سے اس بات پر بیعت لی کہ وہ بطور سوگ کالا لباس نہیں پہنیں گی اور نہ گریبان چاک کریں گی اور نہ ہلاکت وبربادی کی پکار لگائیں گی۔

کلینی کی کتاب فروع الکافی میں ہے کہ نبی کریمﷺ نے فاطمہؓ کو وصیت کی تھی کہ جب میرا انتقال ہو جائے تو نہ تو اپنے چہرے کو نوچنا اور نہ ہی مجھ پر بال لٹکا لٹکا کر غم کا اظہار کرنا اور نہ ہی ہلاکت و بربادی کی دہائی دینا اور نہ میرے لیے کسی نوحہ کناں کو مقرر کرنا۔

{فروع الکافی: جلد 5 صفحہ 527}

شیعہ کے علماء المجلسی، النوری اور البرد جردی نبی کریمﷺ سے روایت کرتے ہیں، آپﷺ نے فرمایا: "نوحہ و ماتم اور گانے بجانے کی آوازیں اللہ کے نزدیک ناپسندیدہ ہیں۔"

{بحارالانوار جلد 72 صفحہ 103، مستدرک الوسائل جلد 1 صفحہ 143، 144، جامع احادیث الشیعہ جلد 3 صفحہ 488 اور من لایحضرہ الفقیہ جلد 2 صفحہ 271}

ان تمام روایات اور حقائق کی نقاب کشائی کے بعد سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ شیعہ حضرات کیوں حق کی مخالفت پر آمادہ ہیں؟ اب آپ ہی بتلائیں کہ ہم کس کی تصدیق کریں اللہ کی، رسولﷺ کی اور اہل بیت کی یا شیعہ کے ذاکرین کی؟؟

سوال: 11 اگر زنجیر زنی، نوحہ خوانی اور سینہ کوبی میں عظیم اجر و ثواب ہے جیسا کہ شیعہ حضرات کا دعویٰ ہے {دیکھیے: ارشاد السائل صفحہ 184 اور صراط النجاۃ جلد 1 صفحہ 432}

تو شیعوں کے مذہبی رہنما اور ان کے ملاں و ذاکر زنجیر زنی کیوں نہیں کرتے ہیں؟؟

 سوال: 12 شیعوں کے دعویٰ کے مطابق غدیر خم کے دن ہزاروں صحابہ کرامؓ وہاں موجود تھے جنہوں نے رسول اللہﷺ کے بعد حضرت علیؓ کی خلافت کی وصیت براہ راست سنی تھی، تو ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ ان ہزاروں صحابہ کرامؓ میں سے ایک صحابی بھی حضرت علیؓ کی طرفداری کے لیے کیوں نہیں کھڑا ہوا؟؟ حتیٰ کہ عمار بن یاسر، مقداد بن عمرو اور سلمان فارسی رضی اللہ عنہم بھی خلیفۂ وقت حضرت ابوبکرؓ کی خدمت میں استغاثہ لے کر کیوں نہیں آئے کہ آپ نے حضرت علیؓ کی خلافت کا حق کیوں غصب کیا؟ جبکہ آپ کو پتہ ہے کہ نبی کریمﷺ نے غدیر خم کے دن کیا وصیت فرمائی تھی یا کیا تحریر لکھوائی تھی۔ علیؓ تو بڑے بے باک صحابی تھے جنہیں اللہ کے علاوہ کسی اور کا خوف نہ تھا اور نہ ہی وہ کسی سے دب کر بات کرنے کے عادی تھے اور انہیں پتہ تھا کہ حق بات پر سکوت اختیار کرنے والا گونگا شیطان کہلاتا ہے۔

 سوال: 13 عالم شیعہ کی مذہبی کتاب الکافی کی اکثر و بیشتر روایات ضعیف ہیں؟ اس کے باوجود یہ لوگ کس بنیاد پر یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قرآن کریم کی تفسیر ایک کتاب میں مدون ہے، جس کی اکثر و بیشتر روایات ان کے اعتراف کے مطابق ضعیف اور مردود ہیں، کیا یہ دورغ گوئی اور بہتان تراشی نہیں ہے؟

 سوال: 14 عبودیت صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کے لیے خاص ہے، ارشاد باری تعالیٰ ہے:

{بَلِ اللَّـهَ فَاعْبُدْ۔۔ سورۃ الزمر}

بلکہ تو اللہ ہی کی عبادت کرو۔

شیعہ حضرات اپنی برادری کے لوگوں کو عبدالحسین، عبد علی، عبدالزھراء اور عبدالامام وغیرہ ناموں سے موسوم کرتے ہیں؟ لیکن ائمہ اپنے بچوں کے نام عبد علی اور عبدالزھراء وغیرہ نہیں رکھتے تھے۔

سوال: 15 اگر علیؓ کو اس بات کا علم تھا کہ وہ نص قطعی کی بنیاد پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے خلیفہ متعین ہیں تو انہوں نے ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم اجمعین کے ہاتھوں پر بیعت خلافت کیوں کی؟

اگر تم یہ کہو کہ وہ مجبور تھے، تو عاجز اور مجبور شخص خلافت کے لیے کیونکر موزوں ہوسکتا ہے؟ کیونکہ خلافت اسی کے لائق ہے جو خلافت کے بوجھ اور ذمہ داریوں کو اپنے کاندھوں پر اٹھا سکتا ہے اور اگر تم یہ کہو کہ وہ خلافت کے بوجھ تمہارا اٹھانے کی استطاعت رکھتے تھے لیکن انہوں نے جان بوجھ کر ایسا نہیں کیا تو یہ قول خیانت ہے اور خائن کو امامت کے منصب پر فائز نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی رعایا کے بارے میں اس پر اعتماد اور بھروسہ کیا جاسکتا ہے۔

جب کہ ہمارا ایمان ہے کہ علیؓ کی ذات ان تمام عیوب سے منزہ اور مبرا ہے۔

تمہارا جواب کیا ہے؟

 سوال: 16 سیدنا علیؓ نے مسند خلافت پر متمکن ہونے کے بعد اپنے پیش رو خلفائے راشدینؓ ہی کا راستہ اختیار کیا بلکہ آپؓ منبر خلافت سے برابر یہی کلمات دہراتے "خیر ھذہ الامۃ بعد نبیھا ابوبکرؓ و عمرؓ"

"اس اُمت میں نبی کریمﷺ کے بعد افضل ترین ابوبکرؓ اور عمرؓ ہیں"

لطف کی بات یہ ہے کہ علیؓ نے حج تمتع نہیں فرمایا، اور فدک کا مال بھی نہیں حاصل کیا ایام حج میں لوگوں پر متعہ واجب نہیں کیا اور نہ ہی اذان میں "حی علی خیر العمل" کے کلمہ کو رواج دیا اور نہ اذان سے "الصلاۃ خیر من النوم" کا جملہ حذف کیا۔

اگر شیخینؓ کافر ہوتے اور انہوں نے سیدنا علیؓ سے خلافت زبردستی غصب کی ہوتی تو اس چیز کو علیؓ نے کھول کر بیان کیوں نہیں کیا؟ جبکہ حکومت کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں تھی۔ بلکہ ہم کو تو سیدنا علیؓ کا ذاتی عمل اس کے برعکس نظر آتا ہے کہ انہوں نے شیخینؓ {ابوبکرؓ و عمرؓ} کی تعریف کی ہے اور دل کھول کر ان کی مدح سرائی کی ہے۔

تم کو اسی قدر پر اکتفا کرنا چاہیے جس پر امیر المؤمنینؓ نے اکتفا کیا یا تم پر یہ بات لازم آتی ہے کہ تم یہ کہو امیر المؤمنین علیؓ نے امت اسلامیہ کے ساتھ خیانت سے کام لیتے ہوئے ان کے سامنے حقیقت بیانی سے کام نہیں لیا ہے حالانکہ آپؓ اس سے پاک اور مبرا ہیں۔

 سوال: 17 شیعوں کا خیال ہے کہ خلفائے راشدینؓ کافر تھے ان کے ہاتھوں پر اللہ تعالیٰ نے اسلامی فتوحات کا دروازہ کھول کر اسلام اور مسلمانوں کو عزت و سربلندی عطا فرمائی تھی اور مسلمانوں کو تاریخ میں ایسا دور مشاہدہ کرنے کو نہیں ملا۔

کیا یہ بات اللہ تعالیٰ کے اس دوٹوک فیصلے کے موافق ہے جس کی رو سے اللہ تعالیٰ نے کفار اور منافقین کو ذلیل و رسوا کیا ہے؟

صفحہ 4 از 24