شیعہ سے 185 سوالات - ردِ رافضیت | دفاع اسلام

شیعہ سے 185 سوالات

  مولانا اشتیاق احمد ، مدرس دارالعلوم دیوبند

صفحہ 7 از 24

 لہٰذا فدک کی زمین کے مطالبہ کا حق حضرت علیؓ کو پہنچتا ہے نہ کہ حضرت فاطمہؓ کو۔ اور تاریخ گواہ ہے کہ حضرت علیؓ نے کبھی بھی اس کا مطالبہ نہیں کیا، بلکہ وہ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ اگر چاہوں تو میں تم کو اس شہد کے صاف ہونے کی جگہ بتلا دوں گیہوں کے اسٹور کا دروازه بتلا دوں۔ اس ریشم کے ملبوسات کے کارخانہ کا ٹھکانہ دکھلا دوں۔ لیکن دوری ہو کہیں مجھ پر میری ہوائے نفس غالب نہ آ جائے اور مجھے میری لالچ بہترین کھانوں کی طرف کھینچ نہ لے جائے۔ شاید حجاز و یمامہ میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جنہیں آٹے کا ایک پیڑا تک نصیب نہیں ہے اور زمانہ گذر گیا ہے کہ انہیں پیٹ بھر روٹی تک نصیب نہ ہوسکی ہے۔ (نهج البلاغة: جلد 1 صفحہ 211)

سوال: 28 حضرت ابوبکر صدیقؓ نے مرتدین سے کیوں قتال کیا تھا؟ آپؓ نے فرمایا تھا کہ اگر لوگوں نے رسی کے اس ٹکڑے کو مجھے دینے میں پس وپیش سے کام لیا جسے وہ نبی کریمﷺ کو زکوۃ میں ادا کیا کرتے تھے، تو میں ان سے قتال کروں گا۔ شیعہ حضرات، حضرت علیؓ کا وہ مصحف، جس کو انہوں نے رسول اللہﷺ سے املاء کیا تھا اس خوف سے منظر عام پر نہیں لائے کہ کہیں لوگ مرتد نہ ہو جائیں۔ جب کہ حضرت ابوبکر صدیقؓ کا حال یہ ہے کہ وہ اونٹ کی ایک رسی پر مرتدوں سے قتال کا اعلان کر دیتے ہیں۔

سوال: 29 اہل سنت والجماعت اور شیعہ کے تمام فرقے اس بات پر متفق ہیں کہ حضرت علیؓ بن ابی طالب بہادر اور دلیر تھے اور حضرت علیؓ اللہ کی خاطر کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ بھی نہیں کرتے تھے۔ آپؓ کی بہادری ایک لمحہ کے لیے بھی منقطع نہیں ہوئی بلکہ یہ زندگی کی ابتداء سے لے کر اس وقت تک قائم رہی حتیٰ کہ ابنِ ملجم کے ہاتھوں آپؓ کی شہادت ہوئی۔ شیعہ حضرات اس بات کا ببانگ دہل اعلان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ کے بعد منصب خلافت کے آپؓ ہی حق دار ہیں۔

شیعہ حضرات سے سوال ہے کہ نبی کریمﷺ کی وفات کے بعد ان کی جرأت و بہادری کہاں چلی گئی؟ کیا اس میں جمود و تعطل آ گیا؟ جس کی بنیاد پر انہوں نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر بیعت خلافت کی؟حضرت ابوبکر صدیقؓ کی وفات کے بعد فوراً حضرت عمر فاروقؓ کی خلافت کو تسلیم کرتے ہوئے ان کے ہاتھوں پر بیعت خلافت بھی کی؟

حضرت عمر فاروقؓ کے بعد فوراً حضرت عثمان ذوالنورینؓ کی خلافت کو قبول کیا اور برضا و رغبت بیعت خلافت کی؟

کیا حضرت علیؓ بے بس اور عاجز تھے آپؓ منبر رسولﷺ پر جا کر کھڑے ہوتے اور برملا اعلان کرتے کہ خلافت ان کا حق ہے جو ان سے زبردستی چھینا جارہا، کم از کم تینوں خلفاء کے دور میں ایک مرتبہ ہی ایسا کر کے اس حقیقت کا انکشاف کر دیتے؟ 

حضرت علی المرتضیٰؓ نے اپنے حق خلافت کا مطالبہ کیوں نہیں کیا؟ آپؓ باجماع امت بہادر اور شجاع تھے اور آپؓ کو جمہور مسلمانوں کی تائید بھی حاصل تھی اور آپؓ کے مؤیدین و ناصرین بھی تھے۔

 سوال نمبر: 30 رسول اللہﷺ نے اپنی رائے مبارک کو اہل خانہ کے چار اشخاص پر ڈال دیا تھا اور ان کی عصمت کا اعلان فرمایا تھا۔ ہمارا شیعہ حضرات سے سوال ہے کہ باقی ائمہ کی عصمت کے تمہارے پاس کیا دلائل ہیں (وہ چار اشخاص حضرت علیؓ٫حضرت فاطمۃ الزہراؓء،حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ ہیں)

 سوال: 31 شیعہ حضرات کے امام جعفر صادق رحمۃاللہ، مذہب جعفریہ کے بانی ہیں ان کا فرمانا ہے کہ (ملاحظہ ہو:كشف الغمة،لاربلى جلد 2 صفحہ 373) 

ابوبکر صدیقؓ نے مجھے دو بار جنم دیا ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ان کا نسب دو طریقوں سے حضرت ابوبکر صدیقؓ تک پہنچتا ہے۔

 1: ان کی والدہ فاطمہ بنت قاسم بن ابی بکر ۔ 

 2: ان کی نانی اسماء بنت عبد الرحمٰن بن ابی بکر کی طرف سے ہیں جو فاطمہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر کی ماں ہیں۔

اس کے باوجود ہم دیکھتے ہیں کہ شیعہ حضرات جعفر صادق رحمۃاللہ سے ان کے نانا محترم ابوبکر کی مذمت اور برائی میں جھوٹی اور من گھڑت روایات بیان کرتے ہیں۔ 

سوال یہ ہے کہ امام جعفر صادق رحمۃاللہ کا اپنے نانا کے شجرہ نسبت پر فخر کرنا چہ معنیٰ دارد؟ اور اسی نانا محترم کی شخصیت پر لعن و طعن بھی ناممکن ہے کیونکہ ایسا کوئی جاہل شخص ہی کر سکتا ہے۔ یہ بات اس امام سے تو بعید ہے جسے شیعہ فن فقہ میں امام گردانتے ہوں اور جسے اپنے زمانے میں زہد و ورع، تقویٰ طہارت میں اوج کمال پر فائز تصور کرتے ہوں کہ آپ ان کے بارے میں ملامت یا ذم کا اظہار کریں؟

سوال: 32 حضرت عمر فاروقؓ کے عہد زریں میں مسجد اقصیٰ فتح ہوئی۔ اس کے بعد خالص سنی الاصل قائد اور بےباک اسلامی رہنما صلاح الدین ایوبیؒ کے دور میں دوبارہ مسجد اقصیٰ کی آزادی ہوئی۔ تاریخ اسلامی کے اس طویل عرصے میں شیعہ حضرات نے کیا کیا کارہائے خیر سر انجام دیے؟ انہوں نے اس طویل زمانے میں ایک بالشت زمین تک بھی فتح کی یا اسلام اور مسلمانوں کے کسی دشمن کی سرکوبی تک کی ہے؟

سوال: 33 شیعہ حضرات دعویٰ کرتے ہیں حضرت عمر فاروقؓ حضرت علی المرتضیٰؓ سے بغض و عداوت رکھتے تھے۔ لیکن یہ ایک حقیقت ہے حضرت عمر فاروقؓ بیت المقدس کی چابیاں لینے فلسطین گئے تھے تو حضرت علی المرتضیٰؓ کو مدینہ منورہ کا والی بنا گئے تا کہ خدانخواستہ عمر فاروقؓ کو اگر کوئی ناگہانی حالت پیش آ جائے تو وہ مسلمانوں کی خلافت کی ذمہ داریاں نبھا سکیں۔

یہ کون سا بغض و عداوت ہے۔ کیا کوئی شخص اپنے دشمن کو اپنی نیابت کے منصب پر فائز کر سکتا ہے؟

سوال: 34 علماء شیعہ خیال کرتے ہیں کہ نماز ادا کرتے وقت سجدہ کا دار ومدار 5 اعضاء پر 1: پیشانی 2: ناک 3: دونوں ہتھیلیاں 4: دونوں گھٹنے 5: دونوں پاؤں

سجدہ کی حالت میں ان تمام اعضاء کا زمین سے مس ہونا ضروری ہے

(وسائل الشیعہ: للحر العاملی: جلد 3 صفحہ 598)

پھر شیعہ حضرات کا کہنا ہے کہ سجدہ ایسی چیز پر کیا جائے جو نہ تو ماکولات کی قبیل سے ہو اور نہ ہی ملبوسات کی قبیل سے۔ یہی وجہ ہے کہ حالت سجود میں وہ اپنی پیشانی مٹی کے ٹھیکرے پر رکھتے ہیں۔

(الجامع للشرائع: للحلی: صفحہ 70)

سوال یہ ہے کہ شیعہ اپنے اعضائے سجود میں سے ہر عضو کے نیچے مٹی کا ٹھیکرا کیوں نہیں رکھتے؟

صفحہ 7 از 24