Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

شیعہ آغا خانی کھوجے کو وقف کا منتظم بنانا


شیعہ آغا خانی کھوجے کو وقف کا منتظم بنانا

سوال: ایک مرحوم خیر کی ملکیت سورت میں ہے مرحوم کا کوئی وارث نہیں ہے، ان کی اس ملکیت میں 16 کرایہ دار رہتے ہیں اور وہ خود بھی اسی میں رہتے تھے، انہوں نے اپنی وفات سے پہلے عمارت کی آمدنی کیلئے ایک ٹرسٹ قائم کیا ہے اور وصیت کی ہے کہ اس کی جو آمدنی ہو پہلے اس سے مکان کی تعمیر و مرمت کی جائے اور پھر جو رقم بچا کرے وہ محلہ کی چار مسجدوں میں تقسیم کی جایا کرے۔ مذکورہ عمارت کے کل پانچ افراد سنی ہیں ان میں ایک شخص شیعہ آغا خانی کھوجا بھی ہے۔ ہم اہلِ سنت و الجماعت حنفی المسلک ایسی آدمی کو ٹرسٹی (منتظم) قائم رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: واقف نے غلطی کی ہے کہ سنی ٹرسٹیوں کے ساتھ آغا خانی کو ٹرسٹی بنایا۔ اب اگر اس کی وجہ سے وقف کو نقصان پہنچتا ہو اور واقف کا مقصد فوت ہو جاتا ہو تو بدلا جا سکتا ہے۔ اگر قانونی طور پر اس کی منظوری ہو گئی ہو تو قانونی چارہ جوئی کے ذریعہ کاروائی کی جائے تا کہ کوئی فتنہ پیدا نہ ہو۔ صورتِ مذکورہ میں سنی ٹرسٹیوں کی اکثریت ہے تو ایک نے اگر مخالفت کی تو وہ کامیاب نہ ہو گا، کیونکہ فیصلہ اکثریت کی رائے سے ہو گا۔ بہر حال نہ سانپ بچے نہ لاٹھی ٹوٹے کے اصول پر کام کیا جائے۔

(فتاویٰ رحیمیه جلد 9، صفحہ 46)