Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مسجد میں فرقہ اثناء عشریہ والے شخص کا چندہ لینا


مسجد میں فرقہ اثناء عشریہ والے شخص کا چندہ لینا

سوال: ایک شخص جو فرقہ اثناء عشریہ سے ہے اس نے مسجد میں کچھ رقم دی ہے، کیا وہ رقم مسجد یا مسجد کی ملکیت کے مکان میں خرچ کر سکتے ہیں؟

جواب: اہلِ سنت و الجماعت اور فرقہ اثناء عشریہ کے عقائد کے درمیان واضح فرق ہیں، لہٰذا خالص دینی اور مذہبی معاملہ میں ان سے چندہ نہ لیا جائے، اگر وہ خود دینا چاہے تو وہ کسی سنی مسلمان کو ہبہ کر دے اور وہ مسلمان اپنی طرف سے مسجد میں دے دے تو لے سکتے ہیں۔ 

صورتِ مسئلہ میں تو وہ شخص رقم دے چکا ہے تو اگر واپس کرنا نا مناسب ہو تو بادل نخواستہ پیشاب خانہ، بیت الخلاء، غسل خانہ میں استعمال کر لی جائے یا پھر مسجد کا مکان بنانے میں استعمال کی جائے۔ 

(فتاویٰ رحیمیه جلد 9، صفحہ 101)