بدعتی کی امامت
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ ہم تبلیغی اسفار کے دوران مشرک و بدعتی لوگوں کی مسجد میں نماز پڑھتے ہیں تاکہ وہ بھی ہدایت پر آجائیں۔ کیا ہمارا اس کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب: حکمتِ عملی کے طور پر بدعات کا مرتکب ہونا اور ہمیشہ کیلئے بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا صیح نہیں ہے۔
آپ حضرات پر شرعی اصول کے تحت محنت کرنا ضروری ہے، ہدایت دینا نہ دینا اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔ بدعتی کی امامت مکروہ تحریمی ہے، البتہ اس کے پیچھے پڑھی ہوئی نماز کا لوٹانا واجب نہیں ہے۔
(ارشاد المفتین: جلد، 3 صفحہ، 329)