غیر مقلد وحید الزمان (تحقیق بمعہ اسکینز) - دورِ حاضر کے…

غیر مقلد وحید الزمان (تحقیق بمعہ اسکینز)

  محسن اقبال

صفحہ 3 از 5

علامہ رئیس ندوی نے اپنی کتاب میں وحیدالزماں کی کتابوں ہدیۃ المھدی،نزل الابرار وغیرہ کا بھرپور دفاع کیا۔اگر یہ کتابیں غیر مقلدین کی نہیں تھی تو رئیس ندوی وحید الزماں اور اس کی کتابوں کا دفاع کس خوشی میں کر رہا تھا؟
اسی کتاب میں رئیس ندوی نے حکیم فیض عالم صدیقی کا اہلحدیث ہونے سے انکار کیا اور وجہ بتائی کہ ''کسی اہلحدیث کی تصنیفی خدمات'' میں اس کا ذکر نہیں۔ لیکن وحید الزماں اور اس کی کتابوں کا ذکر اہلحدیث کے بہت سے اکابرین نے بطور تصنیفی خدمات پیش کیا اور تسلیم کیا کہ وحید الزماں اہلحدیث تھا۔

وحید الزماں غیر مقلد تھا!غیر مقلدین کے شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی کا اعتراف 
غیر مقلدین کے شیخ الحدیث محمد اسماعیل سلفی نے اپنی کتاب ''برصغیر پاک و ہند میں تحریک اہلحدیث اور اسکی خدمات'' میں واضح طور پہ علامہ وحید الزماں کا ذکر اہلحدیث علما ء کی تصنیف و تالیف کاعنوان دے کر کیا ہے اور وحیدالزماں کی تعریف کی ۔(برصغیر پاک و ہند میں تحریک اہلحدیث اور اسکی خدمات،صفحہ 57،59)
غیر مقلدو! وحید الزماں کو حنفی کہہ کر اپنے کس کس عالم کو جھوٹا ثابت کرو گے جو وحید الزماں کو اہلحدیث مانتے تھے؟؟

اہلحدیث علماء کا علامہ وحید الزماں کے لئے دعائے مغفرت وحید الزماں کے اہلحدیث ہونے کا ایک اور ثبوت

اہلحدیث عالم وحید الزماں کی زبان سے حضرت امیر معاویہؓ  کے بارے میں غلط الفاظ نکل گئے تو مرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے علماء نے اس غلطی پہ مولانا وحید الزماں کے لئے مغفرت کی دعاکی۔''(صحیح بخاری،جلد 5 صفحہ 191،)یہ ترجمہ اہلحدیث عالم علامہ داؤد راز کا ہے اور اس کی نظر ثانی عبدالسلام بستوی اور عبدالجبار سلفی نے کی ہے۔ 
کیامرکزی جمعیت اہلحدیث ہند کے یہ مستند عالم اتنے کم علم تھے جو وحید الزماں کا مسلک نہیں سمجھ سکے؟
ان اہلحدیث علماء کی طرف سے علامہ وحید الزمان کے لئے مغفرت کی دعا کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ علامہ وحید الزماں کو اپنا اہلحدیث ہی سمجھتے تھے۔

غیر مقلد عالم عبدالقادی حصاری علامہ وحید الزماں کی کتاب لغات الحدیث سے ایک قول کو دلیل بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ صحاح ستہ کا ترجمہ انہی کا لکھا ہے جو کہ اہلحدیث میں مروج ہے۔(فتاوی حصاریہ، جلد3 صفحہ 76) 
اگر وحید الزماں اہلحدیث نہیں تھا تو اس کا ترجمہ اہلحدیث میں کیسے مروج ہو گیا؟؟

غیر مقلدین کے مورخ محمد اسحٰق بھٹیؒ نے کئی کتابوں میں وحید الزماں کا ذکر بطور اہلحدیث کیا۔

وحید الزماں نے کتاب ہدیۃ المھدی لکھی ہی اہلحدیث عقائد کے لئے تھی۔

وحید الزماں کی اہلحدیث کو وصیت کہ اگر وہ مر گیا تو اس کی کتب  ہدیۃ المہدی اور انوار اللغہ کو مکمل فرما دیں۔
یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہدیۃ المہدی اہلحدیث کے لئے لکھی گئی اس لئے وحید الزماں نے اہلحدیث کو وصیت کی تھی کتب کو مکمل کروانے کے لئے۔

غیر مقلدین کے شیخ محمد منیر قمر صاحب مشہور عالم صلاح الدین یوسف کا قول نقل کرتے ہیں کہ بریلویوں نے تحریف کر کے غلط ترجمہ اہلحدیث مترجم وحید الزماں کے سر مونڈ دیا۔
اس سے ثابت ہوا کہ صلاح الدین یوسف کے نزدیک وحید الزماں اہلحدیث تھا۔

مولانا ثناء اللہ امرتسری نے وحید الزماں کو بار بار اہلحدیث کہا۔

علامہ وحید الزماں امام اہلحدیث تھا۔غیر مقلد عالم رئیس ندوی کا اعتراف اور علامہ وحید الزماں کی عبارات کا دفاع

مشہور غیر مقلد عالم رئیس ندوی نے اپنی کتاب ''مجموعہ مقالات پہ سلفی تحقیقی جائزہ'' میں کئی بار اعتراف کیا کہ علامہ وحیدالزماں امام اہلحدیث تھا اور اس کے ساتھ ساتھ رئیس ندوی صاحب نے اپنی اسی کتاب میں علامہ وحیدالزماں کی کتابوں ''نزل الابرار،ہدیۃ المھدی اور کنز الحقائق'' کا بھرپور دفاع بھی کیا ہے۔
غیر مقلدو! اگر وحید الزماں تمہارا نہیں اور اس کی کتابیں ''نزل الابرار،ہدیۃ المھدی اور کنز الحقائق'' تمہاری نہیں تو تمہارا عالم رئیس ندوی تمہارے امام اہلحدیث وحید الزماں کی عبارت کا دفاع کیوں کرتا پھر رہا ہے؟

اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں!علامہ وحید الزماں کے غیر مقلد  ہونے کا مستند ثبوت
علامہ وحید الزماں غیر مقلدین کے گلے میں پھنسی وہ ہڈی ہے جس کو وہ نہ نگل سکتے ہیں اور نہ حلق سے اتار سکتے ہیں۔موجودہ تمام غیر مقلدین وحید الزماں کو اپنا ماننے سے انکار کرتے ہیں لیکن ان کے مستند اور اکابر غیر مقلدعلماء بار بار اپنی کتابوں میں لکھ کر ان موجودہ غیر مقلدین کو بتا رہے ہیں کہ وحید الزماں اہلحدیث تھا۔
غیر مقلدین کے مورخ عبدالرشید عراقی صاحب اپنی کتاب تذکرۃ النبلاء میں 174 نامور اہلحدیث علماء کا تذکرہ کرتے ہیں اور ان اہلحدیث علماء میں علامہ وحید الزماں کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ''وحید الزماں کا خاندان حنفی تھا لیکن اپنے بھائی مولانا بدیع الزماں کی صحبت اور حدیث کی کتابوں کے ترجمے کی وجہ سے آپ غیر مقلد(اہلحدیث) بن گئے تھے اور عقائد میں پورے سلفی تھے''(تذکرۃ النبلاء، صفحہ 385) 
ایک اور اہم بات یہ ہے کہ عبدالرشید عراقی صاحب نے اہلحدیثوں کو غیر مقلد تسلیم کر لیا۔

غیر مقلد مولانا عبدالرحمن کیلانی کا اعتراف کہ علامہ وحید الزماں اہلحدیث عالم تھا

غیر مقلدین کے اکابرین اس  با ت کو تسلیم کرتے ہیں کہ علامہ وحید الزماں غیر مقلد تھا لیکن موجودہ غیر مقلدین اس کا انکار کرتے ہیں۔
غیر مقلدین کے مشہور عالم عبدالرحمن کیلانی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ'' متاخرین میں ایک عالم شخصیت علامہ وحید الزماں ہیں، یہ پہلے شیعہ تھے ،پھر حنفی ہوئے ،پھر اہلحدیث ہوئے۔تاہم کچھ نہ کچھ سابقہ اثرات طبیعت میں باقی رہ گئے،،، جب حنفی تھے تو سماع موتی کے قائل تھے ،اہلحدیث ہوئے تو بھی قائل رہے پھر سماع موتی کے مسئلہ میں آپ کو ابن تیمیہؒ اور ابن قیمؒ سے تائید مل گئی تو اس عقیدے کا خوب پرچار کیا۔''( روح عذاب قبر اور سماع موتی،صفحہ 58)
تو عبدالرحمن کیلانی صاحب کے حوالے سے ثابت ہوا کہ وحیدالزماں اہلحدیث تھا اور سماع موتی کا قائل تھا اور اس مسئلہ میں وحید الزماں کو  امام ابن تیمیہؒ اور ابن قیمؒ کی تائید بھی حاصل تھی۔

صفحہ 3 از 5