غیر مقلد وحید الزمان (تحقیق بمعہ اسکینز) - دورِ حاضر کے…

غیر مقلد وحید الزمان (تحقیق بمعہ اسکینز)

  محسن اقبال

صفحہ 5 از 5

غیر مقلدین کی جہالت کی انتہا ہے کہ بار بار وحید الزماں کا اپنا قول پیش کر رہے ہیں کہ '' جب اس نے کتاب ہدیۃ المہدی لکھی تو اہلحدیث علماء اس کے مخالف ہو گئے''۔ 
وحید الزماں نے یہ تو نہیں کہا کہ اس کو جماعت اہلحدیث سے نکال دیا گیا ؟؟ 
ان غیر مقلدو کو یہ سمجھ نہیں آتی کہ صرف علماء کی مخالفت سے کوئی مسلک سے باہر نہیں نکل جاتا۔غیر مقلدو! اگر علماء کی مخالفت سے کوئی بندہ مسلک سے باہر نکل جاتا ہے تو ثناء اللہ امسرتسری کو اہلحدیث ماننا چھوڑ دو جس کی مخالفت میں اکابر اہلحدیث علماء نے کتاب '' فیصلہ مکہ'' لکھی تھی۔ 
حافظ سعید اور اسکی جماعت الدعوہ اور لشکر طیبہ کو بھی مسلک اہلحدیث سے نکال دو جن کے خلاف تمہارا طالب الرحمان پریس کانفرنس کرتا رہا ہے۔ 
حقیقت یہ ہے کہ وحید الزماں کے اس قول کو پڑھنے اور پیش کرنے کے باوجود ان کے اکابر اہلحدیث علماء وحید الزماں کو اہلحدیث مانتے ہیں۔
اسی قول سے اوپر مبشر حسین لاہوری نے واضح تسلیم کیا کہ مولانا مرحوم حنبلی یا اہلحدیث تھے اور آخر دم تک اسی موقف پر رہے۔
اگر اس قول سے یہ ثابت ہوتا کہ وحید الزماں اہلحدیث نہیں تو ان کا رسالہ محدث اور مبشر حسین لاہوری اس قول کے بعد تسلیم کر لیتے کہ وحید الزماں کو اہلحدیث مسلک سے نکال دیا گیا تھا۔
ہم غیر مقلدین کو ان کے اکابر اہلحدیث علماء کے اقوال دکھاتے ہیں اور اس کے جواب میں یہ وحید الزماں کا قول پیش کرتے ہیں۔اس سے بڑی جہالت کیا ہو گی؟؟
اہلحدیث عالم وحید الزماں اپنے اہلحدیثوں کے گلے کی ہڈی بن گیا ہے جو نہ نگل سکتے ہیں اور نہ باہر پھینک سکتے ہیں۔
مبشر حسین لاہوری کہتے ہیں کہ ''موصوف کے سامنے اگر کسی بڑے امام یا فقیہ کا کوئی ایسا قول آتا ہے جو واضح طور پر قرآن و حدیث سے متعارض ہو تو موصوف اس قول کی تائید و تصحیح کرنے کے لئے قرآن و حدیث میں تاویل و تنسیخ کا سہارا لینے کی بجائے برملا قرآن و حدیث کو ترجیح دیتے ہیں اور اس قول کو باطل، غلط اور قابل تردید قرار دیتے ہیں۔ مذکورہ اقتباسات سے معلوم ہوتا ہے کہ موصوف کسی بھی مذہب ِمعین کی تقلید جامد کے مخالف تھے بلکہ اس کے برعکس کئی مسائل میں قرآن وحدیث کی براہِ راست پیروی کے قائل تھے۔ چونکہ اہلحدیث مکتب ِفکر کا بھی یہی نکتہ نظر ہے جن کے سر خیل امام احمد بن حنبل ؒ بھی ہیں۔ فقہ کی بجائے 'اصل شریعت'(قرآن وحدیث) سے امام احمد بن حنبل کی زیادہ وابستگی ہی بنا پر آج ان سے منسوب حضرا ت میں تقلیدی تعصب سب سے کم ہے۔
اس لئے مولانا مرحوم کبھی اپنے تئیں امام احمد بن حنبل ؒ سے منسوب کرتے ہیں اور اسی بنا پر خود کو حنبلی ظاہر کرتے ہیں۔اس وضاحت کے بعد آگے مبشر لاہوری لکھتے ہیں کہ علامہ مرحوم حنبلی یا اہلحدیث تھے اور مرتے دم تک اسی موقف پہ قائم رہے۔(رسالہ محدث، جنوری 2003، صفحہ 76،77)


صفحہ 5 از 5