کافر کا مسلمان میت کے پاس ٹھہرنا
کافر کا مسلمان میت کے پاس ٹھہرنا
سوال: (1) غیر مسلم کو میت کا چہرہ دکھلانا کیسا ہے؟ وہ لوگ تقاضا کریں اور نہ دکھانے میں شور و شغب کا خوف ہو تو اس صورت میں ان کو چہرہ دکھانا جائز ہے یا نہیں؟
(2) میت کے روز میت والے کے گھر پر غیر مسلم ہندؤ عورتیں آتی ہیں اور مردے کے پاس بیٹھتی ہیں اور تعزیت کرتے ہیں۔ کیا ان عورتوں کو میت کے مکان میں داخل ہونے دینا چاہئے یا نہیں؟
جواب: (1) جائز ہے لیکن زیادہ شر کا اندیشہ ہو تو انکار کر دیا جائے کہ یہی احوط ہے۔
(2) ان ہندؤ عورتوں کو وہاں سے علیحدہ کر دیا جائے۔ چونکہ وہ وقت نزولِ رحمت کا ہے اور غیر مسلموں پر لعنت برستی ہے۔
(فتاویٰ رحیمیه جلد 7، صفحہ 23)