Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلمہ سے نکاح کرنا اور اس مجلس میں شرکت کا حکم


سوال: کوئی مسلمان، ہندؤ عورت کے ساتھ آریہ سماج مندر میں نکاح کرے تو کیسا ہے؟ اور اس میں شرکت کرنا کیسا ہے؟

جواب: غیر مسلمہ (کافر و مشرکہ) کے ساتھ نکاح حرام ہے اور کبیرہ گناہ ہے۔ قرآن کریم میں ہے: ولا تنكحو المشركت حتى يؤمن یعنی مشرکہ عورت جب تک ایمان نہ لائے اس سے نکاح نہ کرو۔ لہٰذا ایسی مجلس میں شرکت بھی نا جائز ہے۔ اگر حلال سمجھ کر نکاح کرے تو مؤجبِ کفر ہے۔ ظاہر اور برملا تجدیدِ ایمان لازم ہے۔

(فتاویٰ رحیمیہ: جلد، 8 صفحہ، 191)