مسجد میں غیر مسلم کا چندہ لینا
مسجد میں غیر مسلم کا چندہ لینا
سوال: ہمارے گاؤں میں ایک غیر مسلم نے مسجد کیلئے بطور دان (چندہ) کچھ پیسے دیئے ہیں۔ تو کیا وہ پیسے مسجد میں استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب: اگر غیر مسلم اپنے اعتقاد سے اسے قربت سمجھتا ہو تو اس کا چندہ لینے کی گنجائش ہے، مگر فی زماننا غیر مسلم کی رقم مسجد میں استعمال کرنے سے بچنا چاہئے۔ غیر مسلم کا مسجد پر احسان چڑھے گا اور کسی وقت اُن کے مذہبی کاموں میں چندہ دینا اور شرکت کرنا پڑے گی۔ لہٰذا اس سے احتراز کرنا چاہئے۔
(فتاویٰ رحیمیه جلد 9، صفحہ 135)