Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

غیر مسلم نے مسجد میں پلاسٹر کروایا، اس جگہ نماز پڑھنا کیسا ہے


سوال: ہمارے شہر میں ایک مسجد کے صحن میں ایک غیر مسلم نے اپنے پیسوں سے صحن میں پلاسٹر کروا دیا۔ اب اس صحن میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب: فی زماننا مناسب یہی ہے کہ غیروں کا چندہ مساجد میں نہ لیا جائے۔ مگر صورتِ مسئولہ میں غیر مسلم، صحن مسجد میں پلاسٹر کرا چکا ہے، اگر اس نے یہ کام تقرب سمجھ کر کیا ہے تو اس صحن میں نماز پڑھ سکتے ہیں، اگر ہمت ہو اور کوئی مناسب صورت ہو تو اس شخص نے جتنی رقم خرچ کی ہے وہ اسے واپس کر دی جائے اور اچھے انداز سے اسے سمجھا دیا جائے کہ یہ مذہب اور عبادت کا معاملہ، ہر ایک اپنے اپنے مذہبی اُمور اور عبادت گاہوں کے انتظام خود کریں، یہی مناسب ہے۔

(فتاویٰ رحیمیہ: جلد، 9 صفحہ، 163)