Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ کی طرف ہذیان کی نسبت کی۔ (سرالعلمین)

  زینب بخاری

حضرت عمرؓ نے رسول اللہﷺ کی طرف ہذیان کی نسبت کی۔ (سرالعلمین) 

(الجواب اہلسنّت) 

حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی  ؒ نے تحفہ اثنا عشریہ میں فرماتے ہیں مکر نمبر 21 یہ کہ ایک کتاب بنا کر اس کو علمائے اہلسنّت کے ذمہ لگاتے ہیں اور اس میں مطاعن صحابہ اور اہلسنّت والجماعت کے مذہب کا باطل ہونا ثابت کرتے ہیں ابتدائی خطبہ میں راز چھپانے اور امانت کی حفاظت کی وصیت کرتے ہیں کہ ہم نے اس کتاب میں جو کچھ لکھا ہے وہی ہمارا مذہب ہے اور جو دوسری کتابوں میں لکھا ہے وہ سب پردہ داری اور زمانہ سازی ہے جیسے کتاب سرالعالمین، کہ اس کو امام محمد غزالی کی طرف نسبت کرتے ہیں۔(تحفہ اثنا عشریہ اردو باب دوم در مکائد شیعہ کید نمبر 21،صفحہ 76 ) 

 محترم قارئین کرام ملاحظہ فرمائیں کس طرح سے شیعہ اپنے باطل عقیدے اہلسنّت کے پاک نام کی طرف منسوب کرنے کی جسارت میں مصروف ہیں! عقل مند شخص اس جسارت سے شیعیت کا خبث اور اس قوم کا مزاج اچھی طرح . سمجھ سکتا ہے اور یہ بھی کہ اہلسنّت و الجماعت کا مذہب ہر گندگی اور غلاظت اسے کتنا پاک اور طاہر ہے۔ جس پر اوروں کو رشک اور اندر کا حسد چین نہیں لینے دیتا لہذا وہ اس قابل رشک پاکیزہ مذہب میں اپنے نظریات کا ایلوا ، ڈال کر ناقابل عمل بنانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔ 

بہر حال سرالعالمین کتاب شیعہ لکھاری کی تصنیف ہے جو دھوکہ سے امام غزالی ؒ کے سر تھوپی گئی ہے، حالانکہ ان کا دامن اس گندے قول سے پوری طرح پاک ہے۔ 

چونکہ یہ کتاب اہل اسلام کی نہیں ہے اس لیے اس میں اٹھائے گئے الزام پر کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا گیا کہ حضرت عمرؓ نے نبی کریم ﷺ کے لیے اھْجـر کا لفظ بولا تھا جس کو شیعہ برادری اپنے مخصوص مطالب کا لباس چڑھا کر خوب شوروغل کرتے رہتے ہیں ۔ ان شاء اللہ اپنے موقعہ پر اس بحث پر کچھ عرض کیا جائے گا۔