نواب وحید الزماں کی شخصیت (تحقیقی جائزہ) - دورِ حاضر کے…

نواب وحید الزماں کی شخصیت (تحقیقی جائزہ)

  طالب نور

صفحہ 5 از 5

⁵ـ دیوبندیوں کے امیر شریعت عطاء اللہ شاہ بخاری نے بریلویوں کے پیرو مرشد خواجہ غلام فرید چشتی کو اپنا قرار دیتے ہوئے ان کی مدح و تعریف میں پوری نظم کہہ رکھی ہے۔دیکھئے سواطع الالہام(صفحہ 101تا 103) امین اوکاڑوی دیوبندی نے بھی اس نظم کے آخری شعر کو عطاء اللہ شاہ بخاری کی اپنے پیر کی تعریف قرار دے کر پیش کر رکھا ہے۔ دیکھئے تجلیات صفدر(جلد 1 صفحہ 548)
اگر دیوبندیوں کے نزدیک وحید الزماں کے غلط و مردود نظریات سے ناواقفیت، تساہل یا اس کے اچھے کام کی تعریف کی بنا پر اس کے حوالے اہل حدیث کا مسلک بنا کر پیش کیا جانا درست ہے تو کیا دیوبندی حضرات خود بھی وحید الزماں سمیت احمد رضا بریلوی، امام شوکانی یمنی اور خواجہ غلام فرید چشتی کی کتب کے حوالے اپنے مسلک کو طور پر قبول کرنے کے لیے تیار ہیں؟اگر نہیں تو وحید الزماں کی سخت مخالفت و تردید کے باوجود اس کے حوالے اہل حدیث کا مسلک بنا کر پیش کرنا سوائے تعصب اور دھوکہ دہی کے کیا ہے؟

مدح مخالفیہ در کتب بریلویہ

اسی طرح بریلوی حضرات جو دیوبندی و اہل حدیث حضرات کی تکفیر و تضلیل میں دن رات مشغول رہتے ہیں ان کے علماء سے بھی عدم واقفیت ، تساہل یا اچھے کاموں کی بنا پر اپنے سخت مخالفین کی تعریف ثابت ہے۔ ملاحظہ فرمائیں:
¹ـ مشہور بریلوی عالم عبدالحکیم شرف قادری نے فقیر محمد جہلمی کو اپنے اکابرین میں شمار کرتے ہوئے لکھا:

’’فاضل جلیل مولانا فقیر محمد جہلمی رحمہ اللہ تعالےٰ (مئولف حدائق الحنفیہ)‘‘

[تذکرۃ اکابر اہلسنت: صفحہ 391]​

بریلویوں کے اس تسلیم شدہ فاضل جلیل فقیر محمد جہلمی نے قاسم نانوتوی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا :

’’علامہ عصر، فہامہ دہر، فاضل متبحر،مناظر، مباحث، حسن التقریر، ذہین، معقولات کے گویا پتلے تھے۔‘‘

[حدائق الحنفیہ: صفحہ 509]​

²ـ بریلویوں کے اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی نے امام ابن تیمیہؒ و امام ابن قیم ؒ کے بارے میں لکھا:

’’ابن قیم گمراہ۔۔۔۔اس کے استاذ ابن تیمیہ بد مذہب‘‘

[فتاویٰ رضویہ:جلد17 صفحہ 543]​

مگر بریلویوں کے اعلیٰ حضرت کے نزدیک گمراہ اور بد مذہب ابن تیمیہ و ابن قیم کی بھرپور خدمات اسلام کی وجہ سے بریلویوں کے پیر مہر علی شاہ گولڑوی کو بھی کہنا پڑا کہ:

’’ان کے متبحر عالم و خادم اسلام ہونے میں کلام نہیں۔‘‘

[مہر منیر: صفحہ 142]​

بریلویوں کے شیرربانی میاں شیرمحمد شرقپوری کے خلیفہ صاحبزادہ محمد عمر بیربلوی نے لکھا:

امام السنۃ ابن تیمیہ ؒ اورابن قیمؒ

[توحید: صفحہ 164]

عبدالحکیم شرف قادری بریلوی نے لکھا:

ابن قیم جوزی علیہ الرحمۃ

[عظمتوں کے پاسباں: صفحہ 355]​

³ـ بریلویوں کے استاذ العلماء مفتی فیض احمدگولڑوی نے لکھا:

’’مولوی اشرف علی تھانوی جو ہر مسئلہ کو خالص شرعی نقطہ نظر سے دیکھنے کے عادی تھے۔‘‘

[مہر منیر: صفحہ 268]​

بریلوی استاذ العلماء مفتی فیض احمد گولڑوی نے’’ بلند پایہ علماء‘‘ کے ضمن میں بھی اشرف علی تھانوی دیوبندی اور انور شاہ کشمیری دیوبندی کو پیش کر رکھا ہے۔ دیکھئے مہر منیر(صفحہ 250)
بریلویوں کے غزالی زماں احمد سعید کاظمی نے مفتی فیض احمد گولڑوی کواپنے جامعہ انوار العلوم ملتان کی اعزازی سند عطا کر رکھی ہے۔ دیکھئے مہر منیر (تعارف مئولف)
بریلویوں کے ضیغم اہلسنت و رئیس التحریر حسن علی رضوی نے لکھا:

’’استاذ العلماء و مولانا فیض احمد آستانہ عالیہ گولڑہ شریف‘‘

[ماہنامہ رضائے مصطفی،جولائی 2010ء: صفحہ 10]​

⁴ـ  بریلویوں کے ترجمانِ حقیقت صاحبزادہ محمد عمر بیربلوی نے شاہ ولی اللہ دہلوی کی مجددیت کا تذکرہ کرتے ہوئے سید احمد بریلوی اور شاہ اسمٰعیل دہلوی کے متعلق لکھا:

’’اور سید صاحب شہیدؒ اور اسمٰعیل شہیدؒ ان کے مجددیت کے مُتَمِّم ہوئے۔‘‘

[توحید: صفحہ 175]​

صاحبزادہ محمد عمر بیربلوی، بریلویوں کے آفتاب ولایت میاں شیر محمد شرقپوری کے خلیفہ تھے۔ تفصیل کے لیے دیکھئے تذکرہ حضرت شیر ربانی شرقپوری اور انکے خلفاء(ص434 تا 486) نیز عبدالحکیم شرف قادری کے شاگرد محمد یٰسین نقشبندی نے اپنے آستانہ شرقپور سے توثیق شدہ اس کتاب میں لکھا:

’’حاندانی عظمت اور حضرت شیر ربانی شرقپوریؒ کی نظر کرم سے حضرت صاحبزادہ علامہ محمد عمر بیربلویؒ ولایت کے اعلیٰ درجہ پر فائز تھے۔‘‘

[تذکرہ حضرت شیر ربانی شرقپوری اور انکے خلفاء : صفحہ 482]

عبدالحکیم شرف قادری بریلوی نے ان کے بارے میں لکھا:

’’حضرت مولانا صاحبزادہ محمد عمر (بیربل شریف)۔۔۔۔سجادہ نشین اور جید فاضل تھے۔‘[‘تذکرہ اکابر اہلسنت: صفحہ 358]​

اگر بریلویوں کے نزدیک باطل و مردود نظریات سے لاعلمی، تساہل یا چند اچھے کاموں کی وجہ سے وحید الزماں کی تعریف کردینے اور اس کو اپنوں میں شمار کرنے کی بنیاد پر وحید الزماں کی کتب اور عبارات اہل حدیث پر پیش کرنا درست ہے تو قاسم نانوتویؒ، ابن تیمیہؒ و ابن قیمؒ، اشرف علی تھانویؒ و انور شاہ کشمیریؒ اور سید احمد بریلویؒ و شاہ اسمٰعیل دہلوی کی عبارات و کتب بھی بریلویوں پر پیش کی جائیں گی۔
اگر ان حضرات کی عبارات و کتب بریلویوں پر پیش کرنا درست نہیں تو اہل حدیث پر بھی وحید الزماں کی عبارات و کتب پیش کرنا ہرگز درست نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ حق بات کو قبول کرنے اور انصاف سے کام لینے کی توفیق عنایت فرمائے، آمین یا رب العالمین۔

(محدث فورم سے انتخاب)


صفحہ 5 از 5