Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

تمام اہل سنت ناصبی ہیں! (معاذاللہ) اہل تشیع

  جعفر صادق

آج کے شیعہ رافضی عوام اہل سنت کو اکثر یہ دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ اہل سنت سے بغض نہیں رکھتے بلکہ ناصبیوں سے بغض و عداوت رکھتے ہیں۔ جبکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ شیعہ کی معتبر کتب میں عام طور پر اہل سنت سے بغض کا اظہار “ناصبی” کہہ کر کیا جاتا ہے۔

آئیے دیکھتے ہیں کہ شیعہ رافضیوں کے نزدیک ناصبی کسے کہا جاتا ہے۔

  شیعہ عالم شیخ محمد حسن نجفی لکھتے ہیں کہ

عن شرح مقداد: ناصبی کا اطلاق ، پانچ طریقوں سے ہوتا ہے ۔

1️⃣ الخارجی : جو امام علی (ع) پر قدح کریں۔

2️⃣ ایسا آدمی جو ائمہ (ع) کی طرف ایسی نسبت دے جس سے ان کی عدالت ساقط ہو جاتی ہو۔

3️⃣ ایسا آدمی جو اہلبیت (ع) کی فضیلت سن کر اس کا انکار کرے۔

4️⃣ ایسا آدمی جو علی (ع) پر کسی اور کو فضیلت دے۔

5️⃣ ایسا آدمی جو علی (ع) کے متعلق ، نص کو سننے کے بعد اس کا انکار کرے جبکہ وہ نص مصدقہ طریقے سے اس تک پہنچی ہو ۔

(جواھرالکلام ، ج 6 ص 66 کتاب الطہارۃ فی المراد من الناصب)

 

غور فرمائیں۔ شیعہ کے نزدیک ناصبیت کی ان چار اقسام میں اہل سنت چوتھی قسم کے ناصبی تصور کئے جاتے ہیں۔

خلفائے راشدین جس پر پوری امت مسلمہ متفق ہے، خود حضرت علی اور اہل بیت کرام ان صحابہ کرام کے ساتھ پوری زندگی ساتھ رہے ، رشتیداریاں تک کی گئیں، اور حضرت علی بیس سال سے زیادہ عرصہ تک مسجد نبوی میں خلفائے ثلاثہ کی امامت میں نماز ادا کرتے رہے۔ ان کی فضیلت کے معترف رہے ، اور شیعہ رافض اسی فضیلت کو بنیاد بنا کر تمام اہل سنت کو ناصبی قرار دیتے ہیں، حالانکہ اہل بیت کرام کی محبت کو اہل سنت کے ہاں ایمان کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔