گستاخ صحابہ رضی اللہ عنہم کے ساتھ تعلقات کا حکم
عقیلی نے ضُعفاء میں نقل کیا ہےکہ آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ جلّ شانہ نے مجھے مُنتخب کیا اور میرے لئے میرےاصحابؓ میرے انصار اور میرے قرابت دار تجویز کئے، اور (یاد رکھو) عَنقریب کچھ لوگ پیدا ہوں گے جو میرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بُرا کہیں گے اور اُن میں نقص نکالیں گے۔ پس تم نہ اُن لوگوں کے ساتھ میل جول رکھنا نہ اُن کے ساتھ کھانا پینا اور نہ ان کے ساتھ شادی بیاہ کرنا۔
(جواہر الفتاویٰ: جلد، 4 صفحہ، 213)