حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے المناک نتائج قسط…

حضرت عثمانِ غنی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے المناک نتائج قسط ہفتم

  مولانا اقبال رنگونی

صفحہ 3 از 3

حضرت عثمانؓ کا حضرت علی المرتضیٰؓ اور آپؓ کے گھر والوں کے ساتھ بہت اچھا تعلق تھا، آپؓ نے کبھی حضرت عثمانؓ کی بد خواہی کی اور نہ آپؓ کی عزت واحترام پر کبھی کسی سے کوئی سودا کیا تھا، آپؓ نے ہمیشہ ان کے فضائل و مناقب بیان کئے اور اپنے تمام معتقدین کو حضرت عثمانؓ کے ادب واحترام کی تلقین و تاکید کی۔ سیدنا علیؓ حضرت عثمانؓ کے خلاف بولنے والے کے سخت خلاف تھے اور ان سے کھلے عام برأت اور لاتعلقی کا اعلان کرتے تھے آپؓ بار بار کہتے تھے کہ سیدنا عثمانؓ مؤمن کامل ہیں حضورﷺ کے دوہرے داماد ہیں اور اہل جنت میں سے ہیں۔


صفحہ 3 از 3