Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کافروں کے ہدایا اور تحائف قبول کرنے کا حکم


کافروں کے ہدایا اور تحائف قبول کرنے کا حکم

کافروں کے ہدایا اور تحائف کی وجہ سے اگر مسلمانوں کے کسی دینی یا دنیوی امر یا شعائر اسلام کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو یا مسلمانوں کی اجتماعی یا انفرادی زندگی میں کسی طرح کے نقصان کا اندیشہ ہو تو اُن کے ہدایا اور تحائف قبول کرنا ناجائز و حرام ہے، بلکہ لادینی طبقہ کی حمایت ہے، اور مسلمانوں کا اضرار یعنی ان کو ضرر پہنچانا ہے۔

لہٰذا ان صورتوں میں ان کے ہدایا اور تحائف کو قبول نہ کیا جائے بلکہ اسے رد کیا جائے۔ کتب حدیث میں ایسے ہدایا کو رد کرنے کی حدیث بھی ملتی ہے۔ لہٰذا سوچ سمجھ کر ان کے ہدایا قبول کرے یا مسترد کرے۔

(آپ کے سوالات اور ان کا حل جلد 2، صفحہ 200)