Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

سیدنا حسنینؓ کے ناموں کے ساتھ لفظ امام کا استعمال کرنا


سیدنا حسنینؓ کے ناموں کے ساتھ لفظ امام کا استعمال کرنا

سوال: سیدنا حسنینؓ کے ناموں کے ساتھ لفظ امام کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

جواب: امام کے معنیٰ ہے پیشوا و مقتداء بایں معنیٰ اہلِ سنت تمام صحابہ کرام رضوان اللّٰہ علیہم اجمعین کو بلکہ بعض تابعینؒ کو بھی امام سمجھتے ہیں لیکن یہ بھی واضح رہے کہ اہلِ تشیع کی اصطلاح میں امام عالم الغیب اور معصوم عن الخطاء کو کہتے ہیں اس معنیٰ میں کسی بھی صحابیؓ وغیرہ کو امام کہنا درست نہیں۔جہاں سیدنا حسنینؓ کے اسمائے گرامی کے ساتھ لفظ امام کو استعمال کرنے سے اس عقیدہ کی طرف وہم ہوتا ہو، وہاں استعمال نہ کریں۔

(جامع الفتاویٰ:جلد, 2 صفحہ, 191)