ارتداد سبب حرمانِ حرث ہے
سوال: ایک آدمی مرتد ہو جائے۔ (العياذ باللّٰہ) تو وہ اپنے مسلمان رشتہ داروں کی وراثت کا حقدار ہوتا ہے یا نہیں؟
جواب: مرتد کسی کا وارث نہیں ہو سکتا۔ نہ مسلمان کا اور نہ ہی کسی دوسرے مرتد یا کافر کا۔ بطورِ سزا شریعت اس کو وراثت کی نعمت سے محروم کرتی ہے۔
والدليل على ذلك المرتد لا يرث من مسلم ولا من مرتد مثله مرتد مسلمان کا اور نہ اپنے مثل کسی مرد کا وارث ہوتا ہے۔
(فتاویٰ عثمانیه: جلد، 10 صفحہ، 503)