غیر مسلم کو سلام کرنا
غیر مسلم کو سلام کرنا
سوال: میں ایک غیر مسلم ملک میں ملازم ہوں، ملازمت کے دوران چونکہ غیر مسلموں کے ساتھ خرید و فروخت و دیگر معاملات کرنے پڑتے ہیں۔ بعض مواقع سلام اور مصافحہ کی نوبت آتی ہے۔ کیا اس وقت غیر مسلموں کو سلام کیا جا سکتا ہے؟ نیز ضرورت ان سے واسطہ ہو تو پھر کیا حکم ہے؟
جواب: شریعتِ مطہرہ کی رو سے غیر مسلموں پر سلام میں پہل کرنا بہتر نہیں تاہم بوقتِ ضرورت السلام علىٰ من اتبع الهدىٰ کے الفاظ سے سلام کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر وہ سلام میں پہل کرے تو جواب میں صرف :وعلیک: پر اکتفا کرنا چاہئے یا السلام علىٰ من اتبع الهدىٰ جواب میں کہنا بھی درست ہے۔
(فتاویٰ عثمانیه جلد 10، صفحہ 288)