غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت کا استعمال
غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت کا استعمال
سوال: غیر مسلم ممالک سے جو گوشت درآمد کیا جاتا ہے ان کا کھانا کیسا ہے؟
جواب: غیر مسلم ممالک سے درآمد شدہ گوشت کے بارے میں جب تک یقین نہ ہو کہ یہ حلال جانور یا پرندے کا گوشت ہے اور اس کو شرعی طریقہ پر زبح کیا گیا ہے تو اس وقت تک ایسا کھانے سے احتراز کرنا چاہئے اور اس میں احتیاط کا پہلو اختیار کرنا چاہیئے۔
(فتاویٰ عثمانیه جلد 8، صفحہ 303)