Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

کافر کے جنازہ میں شرکت کرنا


کافر کے جنازہ میں شرکت کرنا

سوال: کیا نمازِ جنازہ پڑھانے کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے یا کسی غیر مسلم کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کی جا سکتی ہے؟

جواب: واضح رہے کہ فقہی عبارات میں مسلمان کے مسلمان پر جن حقوق کا تذکرہ کیا گیا ہے ان میں سے ایک اتباع الجنائز ہے، یعنی جب وہ فوت ہو جائے تو اس کی نمازِ جنازہ میں شریک ہو جائے۔ فقہاء کرامؒ نے کسی میت پر نمازِ جنازہ پڑھنے یا پڑھانے کے لئے میت کے اسلام کو شرط قرار دیا ہے۔

لہٰذا کسی کافر یا مرتد کی نمازِ جنازہ پڑھنا یا پڑھانا کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں۔ اس لئے کہ نمازِ جنازہ میں میت کے لئے مغفرت کی دعا مانگی جاتی ہے اور مسلمان کا کسی کافر کے لئے مرنے کے بعد استغفار کرنا درست نہیں۔ 

والدليل على ذٰلك نمازِ جنازہ کی شرائط چھ ہیں۔ ان میں سے میت کا مسلمان ہونا اور اس کا پاک ہونا ہے۔ 

(فتاویٰ عثمانیه جلد 3، صفحہ 247)