مسلمان میت کو (جو کفار کی قبرستان میں دفن کیا گیا ہو) ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنا
مسلمان میت کو (جو کفار کی قبرستان میں دفن کیا گیا ہو) ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنا
سوال: سویزرلینڈ میں مسلمانوں کو کفار کے قبرستان میں دفن کرکے دس سال بعد اس قبرستان کو منہدم کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتِ حال میں ایک مسلمان میت کو کسی اور ملک منتقل کرنا کیسا ہے؟
جواب: شرعی نقطہ نظر سے مسلمانوں کو کفار کے قبرستان میں دفن کرنا درست نہیں۔
جہاں تک میت کو منتقل کرنے کا مسئلہ ہے تو جب تک میت کی ہڈیاں بوسیدہ نہ ہو جائیں اُس وقت تک اس کے قبر کو منہدم کرنا درست نہیں، اور اسی طرح کسی میت کو دو میل سے زیادہ دُور دفنانے کے لئے لے جانا بھی بغیر عذر کے مکروہ ہے۔
صورتِ مذکورہ میں کفار کے قبرستان میں مسلمان میت کی تدفین اور دس سال بعد میت کو وہاں سے نکالنا یہ دونوں اُمور ناجائز ہونے کی وجہ سے میت کو پہلے ہی سے کسی اور مسلمان ملک منتقل کرنا زیادہ بہتر ہے اور عذر کی وجہ سے دو میل سے دُور لے جانے سے جو کراہت لازم آتی ہے وہ بھی لازم نہ ہو گی۔ اگر دفن کر لیا تو بھی مذکورہ عذر کی وجہ سے منتقل کرنا درست ہے۔
(فتاویٰ عثمانیہ جلد 3، صفحہ 268)