ایک آدمی عام شاہراہ پر عورت سے بات کرتا ہے
علی محمد الصلابیایک مرتبہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ راستے سے گزر رہے تھے، آپؓ نے ایک آدمی کو عورت سے بات کرتے ہوئے دیکھا تو اسے ایک درّہ لگایا۔ اس آدمی نے کہا: اے امیر المؤمنین یہ میری بیوی ہے۔ آپ نے اس سے کہا: تم اپنی بیوی کے ساتھ راستے میں کیوں کھڑے ہو، کیا مسلمانوں کو اپنی عدم موجودگی کی خبر دیتے ہو؟ اس آدمی نے کہا: اے امیر المؤمنین! ہم ابھی مدینہ پہنچے ہیں، اور مشورہ کر رہے ہیں کہ کہاں قیام کیا جائے۔ آپؓ نے اس کے ہاتھ میں درّہ تھما دیا اور کہا: اے اللہ کے بندے مجھ سے بدلہ لے لو۔ اس نے کہا: نہیں اے امیر المومنینؓ، آپ اسے درّہ کو پکڑئیے۔ آپؓ نے فرمایا: اس کو تم پکڑو، اور بدلہ لے لو، تیسری مرتبہ اس آدمی نے کہا: میں اللہ کے لیے آپؓ کو معاف کر دیتا ہوں۔ آپؓ نے کہا: اللہ کے پاس تمہارا اس میں حق ہے۔
(اخبار عمر: صفحہ 190، بحوالۂ الریاض النضرۃ)