Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

مسلمان کو کفار کے مقبرے میں دفن کرنا


مسلمان کو کفار کے مقبرے میں دفن کرنا

سوال: مسلمان کو کفار کے قبرستان میں دفن کرنا ازروئے شریعت کیسا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ کفار پر مسلسل اللہ تعالیٰ جل شانہ کا عذاب نازل ہوتا رہتا ہے اور مسلمان اللہ تعالیٰ جل شانہ کی رحمت کا مستحق ہے۔ لہٰذا مسلمان کو کفار اور کافر کو مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں۔ 

والدليل على ذٰلك: ان الموضع الذی فيه الكافر تنزل فيه اللعن والسخط والمسلم يحتاج الى نزول الرحمة فی كل ساعة فينزه قبره من ذلك: 

ترجمہ: وہ جگہ جہاں کافر ہو، لعنت اور عذاب نازل ہوتا ہے، جبکہ مسلمان ہر لمحہ رحمت کا محتاج ہوتا ہے۔ اس لئے مسلمان کی قبر کو (عذاب سے) بچانا ضروری ہے۔ 

(فتاویٰ عثمانیه جلد 3، صفحہ 269)