تم اسے کیوں طلاق دے رہے ہو؟
علی محمد الصلابیایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دینے کا ارادہ کیا تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تم اسے کیوں طلاق دے رہے ہو؟ اس نے کہا: وہ مجھے محبوب نہیں ہے۔ آپؓ نے فرمایا: کیا سارے گھر محبت ہی کی وجہ سے بنائے جاتے ہیں؟ کہاں ہے نگرانی اور کہاں ہے حفاظت؟
(البیان والتبیین: جلد صفحہ 101، فرائد الکلام: صفحہ: 113)