خنساء رضی اللہ عنہا کی اولاد کا وظیفہ
علی محمد الصلابیجنگ قادسیہ کے موقع پر جب سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا کے چاروں بیٹے شہید ہو گئے اور سیدنا عمرؓ کو اس کی خبر ملی تو آپؓ نے فرمایا: خنساء کو ان کے چاروں بیٹوں کا وظیفہ (پنشن) تاحیات دیتے رہو، پھر خنساءؓ اپنی پوری زندگی اپنی اولاد میں سے ہر ایک کی طرف سے ہر مہینہ دو سو درہم لیتی رہیں۔
(الإدارۃ العسکریۃ فی الدولۃ الإسلامیۃ: دیکھئے سلیمان آل کمال: جلد 2 صفحہ 764 )