کافرہ مشرکہ عورت سے نکاح کا حکم
کافرہ مشرکہ عورت سے نکاح کا حکم
اہلِ کتاب کے علاؤہ کسی کافرہ مشرکہ عورت سے نکاح کرنا جائز نہیں۔ اسی طرح نکاح کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ زوجین میں سے کوئی ایک یا دونوں مرتد نہ ہو۔اگر ان میں سے کوئی ایک بھی مرتد ہوا تو اس کا نکاح نہ تو کسی مسلمان سے جائز ہے، نہ کسی کافر اہلِ مزہب سے اور نہ انکے مابین یعنی مرتدین سے۔ اسی طرح کسی مسلمان عورت سے کافر شخص کا نکاح بھی جائز نہیں۔
(فتاویٰ عثمانیه جلد 5، صفحہ 93)