Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

ایک غلام قریش کے گھرانے میں شادی کا پیغام دیتا ہے

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے مختلف قبائل کو ایک دوسرے سے رشتہ نکاح قائم کرنے کی ہمت افزائی کی، تاکہ تمام قبائل میں باہمی محبت پیدا ہو جائے۔ یہاں تک کہ ایک غلام نے قریش کے ایک آدمی کو اس کی بہن سے نکاح کا پیغام دیا، لیکن قریشی نے انکار کر دیا سیدنا عمرؓ نے دونوں کے درمیان دخل اندازی کی اور کہا: کیا وجہ ہے کہ تم اس سے نکاح کرنے سے انکار کرتے ہو؟ وہ با صلاحیت آدمی ہے، اس کے پاس دنیا کی بھلائی یعنی مال، اور آخرت کی بھلائی یعنی تقویٰ بھی ہے اگر تمہاری بہن راضی ہو تو اس آدمی سے نکاح کر دو چنانچہ قریشی نے اپنی بہن کا نکاح اس غلام سے کر دیا۔ 

(المرتضٰی للندوی: صفحہ 106 نوٹ: یہ حوالہ غلط ہے، میں نے اصل کتاب کا مراجعہ کیا لیکن اس میں یہ واقعہ کہیں نہ ملا۔ مترجم)