Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیر مسلموں کو رازدان بنانے کی ممانعت


غیر مسلموں کو رازدان بنانے کی ممانعت

سیدنا سیدنا فاروقِ اعظمؓ جیسے مدبر، سیاسی شخصیت اور حکمران نے تمام مالکِ خلافت کو یہ فرمان بھیجا تھا کہ ذمیوں (مسلمان ملک میں رہنے والے غیر مسلموں) کے ساتھ مکاتبت کا تعلق مت رکھو، کہیں تم میں اور ان میں اس بہانے سے مؤدت و محبت پیدا نہ ہو جائے۔

سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ کے ہاں ایک نصرانی کاتب ملازم تھاجس پر سیدنا فاروقِ اعظمؓ انتہائی غصہ ہوئے تو سیدنا موسیٰ اشعریؓ نے کہا کہ اے امیر المؤمنین! مجھے اس کی کتابت سے کام ہے، مجھے اس کے دین سے کیا تعلق؟ تو سیّدنا فاروقِ اعظمؓ نے فرمایا کہ جن کی توہین اللہ جل شانہ نے خود کی ہے میں اُن کی تکریم نہیں کروں گا، جن کو اللہ تعالیٰ جل شانہ نے ذلیل کیا ہے میں ان کو عزت کروں گا، جن کو اللہ جل شانہ نے دُور کیا میں اُن کو مقرب نہیں بناؤں گا۔