Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

حدیث انکار ولایت علی

  مولانا ثناء اللہ شجاع آبادی

حدیث انکار ولایت علی

ملا باقر مجلسی نے یہ روایت نقل کی ہے۔

الف. "فر: محمد بن أحمد معنعنا عن جعفر بن محمد عن ابيه عن آبائه قال: قال رسول الله صلی الله عليه و آله: ان اللہ تعالى عرض ولاية علي بن أبي طالب عليه السلام على أهل السماوات وأهل الأرض فقبلوها ما خلا يونس بن متی فعاقبه الله وحبسه في بطن الحوت لانكارہ ولاية امير المومنین علی بن ابی طالب عليه السلام حتى قبلها. (بحارالانوار: 334،333/26)

ترجمہ:’امام جعفر صادق ؒ اپنے باپ دادا کی سند سے روایت کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا کہ: اللہ تعالی نے علی بن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت آسمان والوں اور زمین والوں پر پیش کی تو یونس بن متی کے سوا سب نے اسے قبول کرلیا، اس کے نتیجے میں اللہ نے یونس کو بطور سزا مچھلی کے پیٹ میں قید کر دیا، کیونکہ انہوں نے امیرالمومنین علی بن ابی طالب کی ولایت کا انکار کر دیا تھا، یہاں تک کہ انہوں نے اس کو قبول کیا تب ان کو رہائی ملی‘‘۔ ب:............. "ير: ابن معروف عن سعدان عن صباح المزني عن الحارث بن حصيرة عن حبة العرنى قال : قال اميرالمومنين عليه السلام : ان الله عرض ولایتی على أهل السماوات وعلى اهل الأرض اقر بها من أقر وأنكرها من أنکر، انکرها يونس فحبسه الله في بطن الحوت حتى اقر بها. (بحارالانوار: 282/26)

ترجمہ:’امیرالمومنین  علیہ السلام نے فرمایا کہ اللہ نے میری ولایت کو آسمان والوں اور زمین والوں پر پیش کیا، جس نے اقرار کرنا تھا تسلیم کرلیا، اور جس کو انکار کرتا تھا ،منکر ہوا۔ یونس نے بھی انکار کردیا تھا، تو نتیجتاً اللہ نے اسے مچھلی کے پیٹ میں قید کر دیا، یہاں تک کہ اس نے بھی تسلیم کرلیا۔