Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام
زبان تبدیل کریں:

غیروں کے ساتھ مشابہت حکم


غیروں کے ساتھ مشابہت حکم

سیدنا ابنِ عمرؓ سے روایت کیا گیا ہے کہ رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی قوم کی مشابہت اختیار کرے تو وہ ان ہی میں شمار ہو گا۔

ملا علی قاریؒ اس حدیث کی تشریح میں فرماتے ہیں کہ جس نے اپنے آپ کو لباس وغیرہ میں کفار یا فساق و فجار کے مشابہ بنایا اور یا صوفیاء، صلحا، اور نیک لوگوں کے مشابہ بنایا تو وہ اللہ جل شانہ کے ہاں گناہ یا بھلائی میں اُن ہی لوگوں میں شمار ہو گا۔

(فتاویٰ عثمانیه جلد 10، صفحہ 332)