عیینہ بن حصن اور مالک بن ابی زفر
علی محمد الصلابیایک مرتبہ عیینہ بن حصن نے سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سے ملاقات کی، آپ کے پاس ایک محتاج مسلمان مالک بن ابی زفر موجود تھے، عیینہ نے ان پر طنز کرتے ہوئے کہا: کمزور لوگ طاقتور ہو گئے، اور پست لوگ بلند ہو گئے۔ مالک نے کہا: کیا یہ ہمارے اوپر گلی سڑی ہڈیوں اور جہنم رسید جانوں کے ذریعہ سے فخر کرتا ہے جب عیینہ نے مالک کے ان جوابی کلمات پر اعتراض کیا تو حضرت عمرؓ غضب ناک ہو گئے، اور کہا: اب تم اسلام میں ذلیل ہو کر زندہ رہو، اللہ کی قسم! میں تم سے اس وقت تک خوش نہیں ہو سکتا جب تک کہ مالک تمہارے بارے میں سفارش نہ کر دیں۔ چنانچہ عیینہ کے لیے ضروری ہو گیا کہ حضرت عمرؓ کے پاس مالک سے سفارش کروائیں۔
(تاریخ المدینۃ المنورۃ: ابن شبۃ: جلد 2 صفحہ 690، الدور السیاسی: صفوۃ: صفحہ 191)