Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

جارود اور ابی بن کعب رضی اللہ عنہما

  علی محمد الصلابی

ایک مرتبہ جارود رضی اللہ عنہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو ایک آدمی نے کہا: یہ قبیلہ ربیعہ کے سردار ہیں حضرت عمرؓ نے ان پر درّہ اٹھایا اور کہا: میں ڈر گیا کہ کہیں تمہارے دل میں کوئی غرور نہ شامل ہو جائے۔

آپؓ نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے ساتھ بالکل ایسا ہی کیا، آپؓ نے جب دیکھا کہ مسجد سے نکلنے کے بعد لوگ ان کے پاس بھیڑ لگا دیتے ہیں، اور فتویٰ پوچھتے ہیں، تو کہا: تمہارا یہ عمل تمہارے لیے فتنہ اور معتقدین و پیروکاروں کے لیے باعث ذلت ہو سکتا ہے۔ 

(تاریخ المدینۃ المنورۃ، ابن شبۃ: جلد 2 صفحہ 690، الدور السیاسی: صفوۃ: صفحہ 191)