Difa e Islam | الدفاع عن الإسلام | دفاع الإسلام

معاشرہ میں بعض بے جا تصرفات پر پابندی

  علی محمد الصلابی

سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی زندگی اللہ تعالیٰ کی نازل کردہ شریعت کی آئینہ دار تھی، اسی وجہ سے آپؓ کسی بھی غلط کردار یا بے جا تصرفات جس سے اسلامی معاشرہ میں برائیاں پیدا ہوں، انہیں قطعاً برداشت نہ کرتے تھے۔ اس باب میں آپ ایسے واقعات ملاحظہ کریں گے جس میں حضرت عمر فاروقؓ رضی اللہ عنہ نے بعض غلطی کرنے والوں کو سیدھے راستے پر لگا دیا۔