زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کی قربان گاہ
علی محمد الصلابیسیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ زبیر بن عوامؓ کے ذبیحہ خانہ آتے تھے، اس وقت مدینہ میں وہی ایک ذبیحہ خانہ تھا، آپؓ کے پاس درّہ ہوتا تھا اگر آپؓ کسی آدمی کو مسلسل دو دن گوشت خریدتے دیکھتے تو اسے درّے لگاتے، اور کہتے: کیا تم اپنے شکم کو اپنے پڑوسی اور چچا زاد بھائی کے لیے سمیٹ نہیں سکتے۔
(الدور السیاسی: صفوۃ: صفحہ غم221، نقلًا عن مناقب أمیر المومنین: ابن الجوزی)