مرزائی اور شیعہ زندیق ہیں، ان کے ساتھ تعلقات رکھنے کا حکم
سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسںٔلہ میں کہ مرزائی لوگوں کے بچے اسی گندے عقیدے پر بلوغ تک اگر پہنچے، اسی طرح بعض شیعہ لوگ جو اسلام کی بنیادی عقائد کے خلاف عقائد رکھتے ہیں، ان کے بچے اسی عقیدے پر بلوغ تک اگر پہنچے تو یہ لوگ عام کفار شمار ہوں گے یا مرتد؟ اور ان سے تعلقات رکھنا کیسا ہے؟
جواب: مرزائی لوگ تو بالاتفاق مرتد اور کافر ہیں، دین اسلام سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور شیعہ لوگ بھی اگر دین اسلام کی بنیادی عقائد کے خلاف عقیدہ رکھتے ہو تو بلاشبہ ایسے شیعہ بھی کافر ہیں۔ اور ان کے بچے شعور و عقل اپنانے کے بعد انہی غلط اور اسلام کے بنیادی عقائد کے خلاف عقائد پر اگر قائم ہیں تو وہ بھی کافر ہیں اور ایسے لوگ زندیق کہلاتے ہیں۔
زندیق شرعاً ایسے کافر کو کہتے ہیں جو اسلام ظاہر کرتا ہو اور عقائدِ کفریہ رکھتا ہو، یا اپنے باطل اور کفریہ عقائد کی تاویلات کرتے ہوئے اپنے کو مسلمان ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہو۔
ایسے لوگوں کے بارے میں شرعی حکم یہ ہے کہ مسلمان ان سے قطع تعلق کریں اور معاملات لین دین میں ان سے گریز کریں۔
(فتاویٰ عباد الرحمٰن: جلد 1، صفحہ 93)