ہمارے دین کا گلا نہ گھونٹو
علی محمد الصلابیایک مرتبہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک ایسے آدمی کو دیکھا جو عبادت کر رہا تھا اور بہ تکلف اپنی کمزوری ظاہر کر رہا تھا سیدنا عمرؓ نے اس کے سر پر درّہ مارا اور کہا: تم مر جاؤ، لیکن ہمارے دین کا گلا نہ گھونٹو۔
(أخبار عمر: صفحہ 190)
شفاء بنت عبداللہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، فرمایا کہ میں نے کچھ نوجوانوں کو دیکھا جو بہت دھیمی رفتار سے چل رہے تھے، اور ٹھہر ٹھہر کر باتیں کر رہے تھے۔ (زاہد مرتاض تھے) آپ نے پوچھا: یہ کون لوگ ہیں؟ لوگوں نے بتایا: عباد و زہاد۔ انہوں نے کہا: اللہ کی قسم! سیدنا عمرؓ جب بات کرتے تو اسے سناتے، جب چلتے تو جلدی کرتے اور جب مارتے تو تکلیف دہ مار مارتے، حالانکہ واللہ وہ حقیقی عابد و زاہد تھے۔
(الشیخان بروایت بلاذری: صفحہ 226)